From Wikipedia, the free encyclopedia
اُلویاروی (انگریزی: Ylöjärvi) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو پیرکانما میں واقع ہے۔[1] یہ تمپیرے سے 14 کلومیٹر مغرب اور دار الحکومت ہیلسنکی سے 189 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
اس کی ابادی 31 اگست 2017 کی مردم شماری کے مطابق 32٫851 نفوس پر مشتمل تھی اور اس کا کل رقبہ 1٫32٫414 مربع کلومیٹر ہے جس میں 20٫862 مربع کلومیٹر آبی ہے۔ آبادی کی گنجانیت 2٫945 افراد فی مربع کلومیٹر بنتی ہے۔ اس کی آبادی حالیہ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے جو 1990 میں 18٫000 تھی اور 31 دسمبر 2011 تک 30٫942 ہو چکی تھی۔
ہمسایہ بلدیات ہمین کُرو، ایکالینِن، کِہنیو، نوکیا، پرکانو، رواو ویسی، تمپیرے اور وِرّت ہیں۔
ویلاکلا نامی بلدیہ کو اُلویروی کے ساتھ یکم جنوری 2007 میں ضم کر دیا گیا۔ یکم جنوری 2009 کو کُورو کو بھی اس میں ضم کیا گیا۔
اُلویروی کو بلدیہ کا درجہ 1869 میں دیا گیا اور یکم جنوری 2004 کو اسے قصبہ بنایا گیا۔
راک موسیقی کا مشہور بینڈ اِپو نورمالی کا تعلق اُلویروی سے ہے۔
اس قصبے میں ‘ٹری ماؤنٹین‘ نامی ارضیاتی آرٹ کا نمونہ موجود ہے جس کا ایگنس ڈینز نے خیال پیش کیا تھا۔ 1992 میں ارتھ سمٹ کے موقع پر فِنّش حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کیا اور 1996 میں یہ منصوبہ مکمل ہوا۔ اب اگلے 400 سال کے لیے یہ مقام محفوظ کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات
اُلویروی کے مندرجہ ذیل جڑواں شہر ہیں:
• ارویکا، سوئیڈن
• کونگسونگر، ناروے
• سکیوے، ڈنمارک
• ساکو پیرش، اسٹونیا
• ویشنی ولوچیوسک، روس
• بالاتن فولڈوار، ہنگری
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.