ریڈیم ایک خطرناک حد تک تابکار دھات ہے۔ اس کا جوہری وزن 226 اعشاریہ5 اور جوہری نمبر 88 ہے۔ 700 درجہ سنٹی گریڈ پر پگھلتا ہے اور بالکل سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ ریڈیم سے الفا شعاعیں نکلتی رہتی ہیں۔ جو دیکھی بھی جا سکتی ہیں۔ الفا شعاعوں کی رفتار روشنی کی رفتار کا پندرھواں حصہ ہوتی ہے جبکہ روشنی کی رفتار تقریباً ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ اسے 1898ء میں مادام کیوری نے دریافت کیا تھا۔ یہ بہت کم یاب دھات ہے جس کی تابکاری کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یورنیم کے مقابلے میں اس کی تابکاری 100000 گنا ہے۔ ریڈیم کو طبی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا سکتا کیونکہ اس سے بیٹا شعاعیں نہیں نکلتیں۔ جو طبی فوائد پہنچاتی ہیں۔ لیکن ریڈیم سے ایک گیس ریڈون لگاتار خارج ہوتی ہے جو طبی مقاصد کے لیے بڑی کارآمد ہے۔ سرطان کے علان کے لیے ریڈون گیس بڑی موثر ہے اور یہ خیال غلط ثابت ہو چکا ہے کہ ریڈیم بھی سرطان کے علاج کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ بلکہ ریڈیم تو سرطان پیدا کرتا ہے۔ حال میں ثابت کیا گیا ہے کہ سگریٹ کی راکھ میں ریڈیم پایا جاتا ہے اور اسی کے سبب سگرٹ کے عادی لوگوں میں سرطان کا مرض سیگریٹ پینے والے لوگوں کے مقالبہ میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ سرطان کے علاج کے لیے ریڈیم سے نکلنے والی گیس استعمال ہوتی ہے۔ ریڈون گیس شیشے کی نہایت باریک نلیوں میں جمع کر لیتے ہیں جنہیں مریض کے گوشت میں سرطان زدہ حصے کے نزدیک چھبو دیتے ہیں جس سے بیمار پھٹے متاثر ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ سرطان ختم ہونے لگتا ہے۔ صحت مند پٹھوں پر ریڈیم کم اثر کرتی ہے۔ ریڈیم سب دھاتوں سے زیادہ مہنگی دھات ہے۔

دیگر معلومات عمومی خواص, طبیعیاتی خواص ...
88 actiniumradium francium
Ba

Ra

Ubn
عمومی خواص
نام، عدد، علامت Ra ،88 ،radium
کیمیائی سلسلےalkaline earth metals
گروہ، دور، خانہ 2، 7، s
اظہارsilvery white metallic
جوہری کمیت(226)گ / مول
برقیہ ترتیب[Rn] 7s2
برقیے فی غلاف2, 8, 18, 32, 18, 8, 2
طبیعیاتی خواص
حالتsolid
کثافت (نزدیک د۔ ک۔)5.5 گ / مک سم
نقطۂ پگھلاؤ973ک
(700س، 1292ف)
نقطۂ ابال2010ک
(1737س، 3159ف)
حرارت ائتلاف8.5کلوجول/مول
حرارت تبخیر113کلوجول/مول
بخاری دباؤ
P / Pa1101001 k10 k100 k
T / K پر8199061037120914461799
جوہری خواص
قلمی ساختcubic body centered
تکسیدی حالتیں2
(strongly اساس oxide)
برقی منفیت0.9 (پالنگ پیمانہ)
آئنسازی توانائیاں اول: 509.3 کلوجول/مول
دوئم: 979.0 کلوجول/مول
نصف قطر215پیکومیٹر
متفرقات
مقناطیسی ترتیبnonmagnetic
برقی مزاحمیت(20س) 1 µΩ·m
حر ایصالیت(300ک) 18.6و / م / ک
سی اے ایس عدد7440-14-4
منتخب ہم جاء
مقالۂ رئیسہ: ریڈیم کے ہم جاء
ہم جاء کثرت نصف حیات تنزل ا تنزل ت (ب ولٹ) تنزل پ
223Ra  ? 11.43 d alpha 5.99 219Rn
224Ra  ? 3.6319 d alpha 5.789 220Rn
226Ra trace 1602 y alpha 4.871 222Rn
228Ra syn 6.7 y beta- 0.046 228Ac
حوالہ جات
بند کریں

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.