آشا پاریکھ

From Wikipedia, the free encyclopedia

آشا پاریکھ
Remove ads

آشا پاریکھ (انگریزی: Asha Parekh) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[2] آشانے 1960ء اور 1970ء کی دہائی میں فلموں کی مختلف قسموں میں مختلف کردار ادا کیے اور ان کی شراکتوں کو سراہا جاتا ہے، ان عشروں وہ سب سے زیادہ مقبول اور معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں [3][4]۔ اپنے پورے کیریئر میں انھیں ہندی سینما کی بہترین اور بااثر ترین اداکارہ کے طور پر جانا جاتا تھا [5]۔ 1992ء میں حکومت ہند نے انھیں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا۔

اجمالی معلومات آشا پاریکھ, معلومات شخصیت ...

آشا پاریکھ 02 اکتوبر 1942ء کو گجرات [6] میں پیدا ہوئیں [7]۔ان کی والدہ سلمی پاریکھ بوہرا مسلم تھیں اور والد بچو بھائی پاریکھ ایک ہندو گجراتی تھے[8][9][10][11][12]۔ آشا کی والدہ نے آشا کو چھوٹی عمر میں کلاسیکی رقص سیکھنے کے لیے رقص تربیت گاہ میں داخل کروا دیا تھا جہاں انھوں نے پنڈت بنسی لال بھارتی سمیت کئی اساتذہ سے رقص سیکھا۔ آشا پاریکھ نے کیریئر کا آغاز چھوٹی عمر میں ہی بے بی آشا پاریکھ کے اسکرین نام سے کر دیا تھا۔ بیمل رائے نے انھیں ایک اسٹیج فنکشن میں رقص کرتے دیکھ اور اپنی فلم ماں کے لیے 10 سال کی عمر میں کاسٹ کر لیا اور پھر دوبارہ انھیں باپ بیٹی میں موقع دیا [13]۔ چند اور فلموں میں کام کیا مگر پڑھائی متاثر نہ ہو اس لیے انھوں نے فلمیں ترک کرکے پڑھائی پر مکمل توجہ دی [14]۔ 16 سال کی عمر میں بطور ہیروئن انھوں نے کوشش کی مگر وجے بھٹ نے انھیں گونج اٹھی شہنائی کے لیے اداکارہ امیتا کے مقابلے میں رد کر دیا کیونکہ ان کے خیال میں آشا میں فلمی ستاروں والی بات نہیں تھی۔ آٹھ دن بعد، فلمساز سبودھ مکھرجی اور لکھاری ناصر حسین نے انھیں دل دے کے دیکھو میں شمی کپور کے مقابل ہیروئن کے طور پر لے لیا جس سے وہ راتوں رات ایک شہرہ آفاق فلمی ستارہ بن گئیں [15]۔

Remove ads

متعلقہ روابط

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads