آغا خان پنجم
نزاری اسماعیلیہ کے پچاسویں امام From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
شہزادہ رحیم آغا خان (پیدائش: 12 اکتوبر 1971ء) شیعہ امامی نزاری اسماعیلی مسلمانوں کے پچاسویں امام ہیں۔ وہ آغا خان چہارم کے چار بچوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں مقیم رحیم کئی سالوں سے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کو چلانے میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔
رحیم آغا خان کو 4 فروری 2025ء کو ان کے والد اور اننچاسویں شیعہ نزاری اسماعیلی امام آغا خان چہارم کی وصیت کے مطابق نزاری مسلمانوں کا پچاسواں امام مقرر کیا گیا۔
Remove ads
ابتدائی زندگی اور تعلیم
شہزادہ رحیم آغا خان کی پیدائش 12 اکتوبر 1971ء کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ہوئی۔ وہ شہزادہ کریم آغا خان اور اُن کی پہلی اہلیہ شہزادی سلیمہ آغا خان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔[2]
شہزادہ رحیم نے اپنی ثانوی تعلیم میساچوسٹس، امریکا کے فلپس اکیڈمی، اینڈوور سے 1990ء میں مکمل کی۔ اس کے بعد انھوں نے رہوڈ آئی لینڈ، امریکا کی براؤن یونیورسٹی سے 1995ء میں تقابلی ادب (Comparative Literature) میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 2006ء میں، انھوں نے اسپین کے شہر بارسلونا میں واقع یونیورسٹی آف نوورا کے آئی ایس ای بزنس اسکول سے منیجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن پر مشتمل ایک ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ پروگرام مکمل کیا۔ 2010ء میں، انھوں نے واٹسن انسٹی ٹیوٹ میں آغا خان براؤن ورکشاپ سیریز کی بنیاد رکھی۔
Remove ads
پیشہ ورانہ زندگی
شہزادہ رحیم آغا خان، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے انتظامی امور میں سرگرم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ فی الحال اے کے ڈی این ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کے صدر ہیں[3] اور اے کے ڈی این کے بجٹ جائزہ کمیٹیوں کے شریک صدر بھی ہیں۔
شہزادہ رحیم اے کے ڈی این سے وابستہ متعدد ایجنسیوں اور تنظیموں کی بورڈ یا ایگزیکٹو کمیٹیوں کے رکن ہیں، جن میں آغا خان فنڈ برائے معاشی ترقی، آغا خان یونیورسٹی فاؤنڈیشن،[4] آغا خان فاؤنڈیشن، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک فاؤنڈیشن، آغا خان ایجنسی برائے مائیکرو فنانس اور آغا خان ٹرسٹ برائے ثقافت شامل ہیں۔
شہزادہ رحیم آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے پروگراموں اور دیگر منصوبوں کی نگرانی کے لیے باقاعدگی سے مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں۔[5][6]
Remove ads
اعزازات
7 جون 2024ء کو صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شہزادہ رحیم آغا خان کو نشان پاکستان سے نوازا۔[ار 1][ار 2]
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads