ابو نواس
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
ابو نواس الحسن بن ہانی الحکمی دولت عباسیہ کا ایک مشہور عربی زبان کا عربی النسل شاعر ہے۔ اس کی کنیت ابو علی، ابو نواس اور انواسی ہے۔ اسے عرب کے صف اول کے شعرا میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی شہرت بطور شاعر الخمر یعنی شراب کا شاعر بھی ہے۔ ابو نواس خمریات کا امام ہے۔ البتہ اس نے بعد میں شراب سے توبہ کرلی، زاہدانہ زندگی اختیار کی اور اسی موضوع پر ایسے اشعار کہے جو اس کی توبہ کی مثال بن گئے۔[10][11]
Remove ads
ولادت
ابو نواس کے والد دمشق[12] وأمٍ اہواز[13][14][15] ان کی ولادت عربستان کے اہواز میں 145 ھ مطابق 762 ء میں ہوئی۔[16]
حالات زندگی
زاب اعلیٰ کی جنگ میں مروان کی شکست کے بعد ابو نواس کا خاندان بصرہ منتقل ہو گیا۔ اس وقت ان کی عمر 2 یا 6 سال تھی۔ اسی زمانہ میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والدہ نے انھیں پہلے کاتب کے پاس بھیجا۔ پھر نوکری کے لیے ایک عطار کے پاس بٹھا دیا۔ والد کے انتقال کے بعد والدہ ان کو لے کر اہواز سے بصرہ آگئیں۔قہ تقریباً 6 سال کے تھے۔ وہ عطار کی دکان پر کام کرتے تھے۔ جب خلافت اموی خاندان سے چھن کر عباسیوں کے پاس آگئیں تو والدہ ان کو لے کر کوفہ چلی گئیں۔ تاریخ میں ان کی اس ہجرت کی کوئی وجہ نہیں لکھی ہے الا یہ کہ کوفہ میں فحاشی کا ایک بڑا شاعر والبہ بن احلباب الاسدی وہاں رہتا تھا۔ ابو نواس والبہ کے پاس جانے لگا۔ والبہ نے اس کی تربیت کی۔ اسی دور میں اس کی ملاقات مطیع بن ایاس اور حماد بن عجرد جیسے شاعروں سے ہوئی۔ اس کے بعد ابو نواس بنی اسد کے صحرا میں چلا گیا اور وہاں پورا ایک سال بتایا اور عربی زبان کو اصل ماخذ سے سیکھا کیونکہ بنو اسد کی زبان سب سے بہتر اور فصیح مانی جاتی تھی۔ زبان سیکھنے کے بعد وہ بصرہ واپس آئے اور ادب و شعر کی تعلیم حاصل کی۔
Remove ads
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads