ادیتی راؤ حیدری
بھارتی اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
ادیتی راؤ حیدری (پیدائش:28 اکتوبر 1986ء) ایک بھارتی اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ہیں جو ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ کلاسیکی رقص بھرت ناٹیم میں ماہر ہیں۔[3][4] انھوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ 2016ء کی فلم وزیر میں بھی انھوں نے اداکاری کی ہے۔

Remove ads
ابتدائی زندگی
ادیتی راؤ حیدری کا جنم حیدرآباد، دکن، تلنگانہ میں 28 اکتوبر 1986ء کو ہوا تھا۔[5] ادیتی راؤ حیدری شاہی نسب سے ہیں[6] ادیتی راؤ حیدری اکبر حیدری کی پوتی ہیں جو ریاست حیدرآباد کے وزیر اعظم تھے۔ ادیتی راؤ حیدری محمد صالح اکبر حیدری کی بھتیجی ہیں جو آسام کے گورنر تھے۔[7][8]احسان حیدری ان کے والد، جو 2013ء میں انتقال کر گئے تھے، داؤدی بوہرہ مسلم تھے جبکہ ان کی والدہ، ودیا راؤ، جو پیدائشی طور پر ہندو تھیں، منگلور سے تعلق رکھنے والے بدھ ہیں جو نصف تیلگو ہیں۔[9][10]حیدری کے والدین الگ رہنے لگے جب اس کی عمر دو سال کی تھی تو اس کی ماں دہلی آ گئی اور باپ نے دوبارہ شادی کر لی جس سے ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔[11] ادیتی نے اپنا بچپن دہلی اور حیدرآباد دونوں جگہوں پر ہی گزارا۔ 6 سال کی عمر میں ہی ادیتی نے بھرت ناٹیئم سیکھنا شروع کیا۔[12] ادیتی نے بتایا کہ وہ اپنی کالج کی پڑھائی پوری کرنے کے بعد اداکاری میں جانا چاہتی تھی جس کے لیے اس نے سب سے پہلے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کیا اور ساتھ ہی اپنی قسمت آزمانے کے لیے بالی وڈ میں انٹری کرنے کے لیے ممبئی آ گئیں۔ ادیتی راؤ نے اے کرشنمورتھی فاؤنڈیشن انڈیا اسکول میں تعلیم حاصل کی اور دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔[13][14] اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ، فلمساز کرن راؤ، ادیتی راؤ کے ماموں زاد پہلی کزن ہیں۔[15][16]
Remove ads
کیریئر
ادیتی نے اپنے کیریئر کی شروعات بھرت ناٹیئم لیلا سیمسن کے ساتھ شروع کیا اور وہ کافی ٹائم لیلا سیمسن کے گروپ میں بھی کام کرتی رہی۔ 2004ء میں ادیتی نے پہلی فلم "سرینگارام" میں کام کیا جس میں اس نے دیوداسی کا کردار نبھایا۔ اس کے علاوہ 2011ء میں ادیتی نے "یہ سالی زندگی" فلم میں بھی اداکاری کی۔ 2013ء میں ادیتی نے مہیش بھٹ کی فلم "مرڈر" میں 'روشنی' کا کردار نبھایا اس کے علاوہ اس نے امیتابھ بچن رنبیر کپور اور بہت سارے مشہور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کی۔
Remove ads
اعزاز
یہ سالی زندگی فلم کے لیے اس کو اسکرین ایوارڈ ملا اور راک اسٹار فلم کے لیے بیسٹ ایکٹر اینڈ سپورٹنگ رول کے لیے بھی ایوارڈ ملا اور "مرڈر تھری" کے لیے بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ ملا۔ ادیتی کو تمل فلم کے لیے بھی ایوارڈ دیا گیا۔
ذاتی زندگی
2004ء[17][18] اور 2009ء[19]میں ادیتی کی شادی ستیا دیپ مشرا جوسابق وکیل اور ٹیلی وژن اداکار ہیں، کے ساتھ ہوئی۔[20] ستیا دیپ مشرا اور ادیتی 17 سال کی عمر سے ہی رشتے میں تھے۔[21] ادیتی نے 21 سال کی عمر میں شادی کی لیکن ہندی سنیما میں جب آغاز کیا تب اس شادی کو ایک راز بناکر رکھا۔ ادیتی راؤ حیدری کے ستیا دیپ مشرا الگ ہونے کے باوجود بہت اچھے دوست ہیں یہ بات ادیتی راؤ حیدری نے ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔[22][23] ادیتی نے 2012ء کے انٹرویو میں اپنی ازدواجی حیثیت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن 2013ء کے ایک انٹرویو میں انھوں نے ذکر کیا تھا کہ وہ الگ ہو گئی ہیں۔[24][25] ادیتی راؤ حیدری کا کیریئر کافی تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے اس کا شمار اب نامور اداکاراؤں میں کیا جانے لگا ہے۔
Remove ads
فلمیں
مزید دیکھیے
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads