امت مسلمہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
امت مسلمہ (عربی: الأمة الإسلامية، انگریزی:Ummah) ایک عربی لفظ ہے، جس کا مطلب "قوم" یا "برادری" ہے۔ اس میں شعب سے تفریق کی جاتی ہے، جس کا مطلب عام نسب یا جغرافیہ کے ساتھ ایک قوم ہے۔ یہ الأمة الإسلامية کے مترادف ہے اور یہ عام طور پر اسلامی عوام کی اجتماعی برادری کے مطلب کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
سیاسی مسائل
آج جب ہم عالم اسلام پرنگاہ ڈالتے اور مختلف شعبہٴ ہائے حیات میں اپنی کارکردگی کاموازنہ مادّی طور پر ترقی یافتہ اور خوش حال دنیا سے کرتے ہیں تو ایک حوصلہ شکن تصویر سامنے آتی ہے۔ اس تصویر کاسب سے اذیت ناک پہلو یہ ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سات لاکھ فوج حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کو نشانہ ستم بنا رہی ہے۔ فلسطین کے عوام آزاد فلسطینی ریاست کے مبنی برحق مطالبے کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور انبیا کی سرزمین کے کوچہ و بازار نوجوانوں کے لہو سے رنگین ہو رہے ہیں۔ کوسوو کے مسلمانوں کی حالت ِ زار اور بوسنیا کے عوام پر ٹوٹنے والی قیامت کے زخم بھرنے میں نہیں آ رہے۔ افغانستان اپنی آزادی و خود مختاری کا تاریخ ساز معرکہ لڑنے اور سرخرو ہونے کے باوجود ابھی تک استحکام اور ترقی و خوش حالی کی نوید ِ جانفزا سے محروم ہے۔ لیکن فلسطین اور کشمیر کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی قراردادیں نصف صدی سے معرضِ التوا میں پڑی ہیں۔[1]


Remove ads
مسلمان دیگر ممالک میں
خارجی لنکس
![]() |
ویکی ذخائر پر امت مسلمہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads