امرود
میٹھا پھل From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
امرود سب سے پہلے جنوبی امریکا میں پایا گیا، وہاں سے دنیا کے مختلف ممالک میں پہنچا۔ ہر قسم کی آب و ہوا اور زمین میں اگنے کی وجہ سے ایک اہم تجارتی پھل بن چکا ہے۔ امرود کی کاشت مرطوب اور معتدل آب و ہوا والے علاقوں میں ہوتی ہے، یہ ایک سدا بہار پودا ہے۔ امرود كى كاشت جنوب ايشياء ميں بهى ہوتى ہے۔ امرود کے بہت سے فائدے ہیں، اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے۔ پرتگیزی اپنے ساتھ چند پودے لائے تھے جو ہندوستان میں پھلنے پھولنے لگے۔ ان میں کاجو، پپیتا اور امرود شامل ہیں۔[1]

Remove ads
پاکستان میں امرود
امرود پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں پایا جاتا ہے۔ 2019 میں 7 ہزار ایکڑ سے زائد پر پایا جاتا تھا۔ اس کی سالانہ پیداوار 3 ہزار ٹن سے زیادہ ہے۔ پنجاب میں زیادہ تر اس کی کاشت شیخوپورہ، قصور، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرنوالہ کے اضلاع میں ہوتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں اس کی کاشت کے اہم علاقے کوہاٹ، ہری پور او بنوں ہیں۔ سندھ میں حیدرآباد اور لاڑکانہ اس کی پیداوار کے لیے بہت مشہور ہیں۔ 2019 میں پاکستان میں امرود کی اوسط قومی پیداوار 4.7 ٹن فی ہیکٹر تھی جو کافی کم ہے۔
Remove ads
بیرونی ربط
- قدیم ہندوستانی ماحولآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ quatr.us (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) (انگریزی میں)
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads