اوغدائی خان

چنگیز خان کا بیٹا جو چنگیز خان کے بعد تخت پر بیٹھا From Wikipedia, the free encyclopedia

اوغدائی خان
Remove ads

اوکتائی خان یا اوغدائی خان (Mongolian: Өгэдэй, Ögedei; ت۔ 1186 – 1241) چنگیز خان کا مقرر کردہ جانشین تھا۔ انگریزی میں انھیں Ögedei Khan نام سے پہچانا جاتا ہے۔

اجمالی معلومات اوغدائی خان, معلومات شخصیت ...
Remove ads

تاریخ

اوکتائی خان نے 9 سال تک حکومت کی۔ مسلمانوں سے باقی بھائیوں کی نسبت بہتر سلوک کیا۔ مسجدوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت دیدی۔ اجڑے ہوئے شہروں کو بسایا۔ اوکتائی خان نے اپنے عہد حکومت میں عدل قائم کیا۔ عام رعایا کی پرورش کی۔ مسلمانوں کے ساتھ باہمی شادیوں کو رواج دیا۔ فوج کی نگہداشت اور تنظیم کی۔

اولاد

اوکتائی خان کی موت کے بعد مختلف قبائل میں جنگ چھڑ گئی۔ چغتائی خان کے بیٹوں نے بھی سر کشی کی، مگر اوکتائی خان کی بیوی ترکینہ خاتون چار سال تک حکومت پر قابض رہی۔ آخر امیروں نے اسے اوکتائی خان کے پاس بھیج کر اس کے بیٹے قیق کو خاقان بنالیا۔ قیق نے چغتائی خان کے سرکش بیٹوں کو قتل کروا دیا۔ تو بچ کر چین بھاگ گئے۔ بہت سے سردار بھی جہنم رسید ہو گے۔

اسلام سے تعلق

قیق کے دربار میں چینی کافروں کا بہت اثر تھا۔ وہ مسلمانوں کو دکھ پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے تھے اور عمل کرواتے بھی رہے۔ اور بہت حد تک وہ کامیاب رہے۔ قیق نے کل ڈیڑھ سال حکومت کی۔ اس کو ایک رات پیٹ میں درد ہوا اور مسلمانوں کو اس کے مظالم سے نجات ملی۔

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads