بھارت کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست

From Wikipedia, the free encyclopedia

Remove ads

یہ بھارت کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی فہرست ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی سے مراد ایک ایسا بین الاقوامی میچ ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ سٹیٹس کی حامل دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹیسٹ میچ میں اوورز اور دورانیے کا فرق ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایک روزہ میں شریک دونوں ٹیمیں ایک ایک اننگز ہی کھیلتی ہیں۔ یہ فہرست ایک روزہ کیپ کے حصول کو مدنظر رکھ کر ترتیب وار درج کی گئی ہے۔

Remove ads

اہم اور چیدہ چیدہ

ہندوستان نے اپنا پہلا ایک روزہ 1974ء میں کھیلا اور کل 250 کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 13 جولائی 1974ء سے جون 2023ء تک بھارت نے 1,029 ایک روزہ کھیلے ہیں جس کے نتیجے میں 539 فتوحات، 438 شکست، 9 ٹائی اور 43 بلا نتیجہ رہے۔ اس طرح بھارت کو جیتنے کی اوسط 55.12 حاصل ہوئی یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے 1981ء میں انگلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے اپنی پہلی سیریز جیتی۔ ہندوستان نے 1983ء اور 2011ء میں دو بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتا اور 2003ء میں رنر اپ رہا۔ ہندوستان نے سال 2013ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔ اور اس سے قبل 2002ء میں سری لنکا کے ساتھ ایک بار اشتراک کیا تھا کیونکہ بارش نے دو بار فائنل مکمل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ ہندوستان 2000ء میں بھی رنر اپ رہا۔ ہندوستان نے 1984ء 1988ء 1990ء 1995ء 2010ء اور 2018ء میں مجموعی طور پر 6 بار ایشیا کپ (ون ڈے فارمیٹ میں) جیتا ہے۔

بھارت کے کھلاڑی سچن ٹنڈولکر 16 سال اور 238 دن کی عمر میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ فاروخ انجینئر 36 سال اور 138 دن کی عمر میں سب سے زیادہ عمر میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انیل کمبلے 337 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں اور سچن ٹنڈولکر 452 اننگز میں 44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ٹنڈولکر نے 463 کے ساتھ سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہوا ہے نام کیا۔ ایک ون ڈے اننگز میں انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور 418/5 ہے۔ انڈیا کا ایک اننگز میں سب سے کم سکور بلے بازی کے دوران 54 رنز ہے۔ نومبر 2014ء میں سری لنکا کے خلاف روہت شرما کا 264 رنز کا سکور کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہے۔ یہ بھی یاد رہے سری لنکا کے خلاف سورو گنگولی کے 183 رنز کسی ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی کے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

کھلاڑیوں کی فہرست

7 اگست 2024ء تک کے اعداد و شمار درست ہیں۔۔ [1][2][3]

دیگر معلومات عمومی, بلے بازی ...
Remove ads

کپتان

کل 27 کھلاڑی ہندوستانی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔۔ [4]

دیگر معلومات شمار, نام ...
Remove ads

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads