تبو (اداکارہ)

بھارتی بالی وڈ اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia

تبو (اداکارہ)
Remove ads

تبسم فاطمہ ہاشمی (ولادت: 4 نومبر 1971)[5][6] جن کو ان کے فلمی نام تبو سے جانا جاتا ہے، ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے تیلگو، تمل، ملیالم، بنگالی اور مراٹھی سمیت دیگر علاقائی مختلف زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کو ہندوستان کی ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔تبو مختلف کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ انھوں نے علاقائی فلموں کے علاوہ امریکی پروڈکشن میں بھی کام کر چکی ہیں۔[7][8][9] تبو دو قومی فلم ایوارڈز بہترین اداکارہ کے لیے اور چھ فلمی ایوارڈ جیت چکی ہیں جن میں بہترین اداکارہ کے لیے ریکارڈ چار نقاد ایوارڈ بھی شامل ہیں۔2011ء میں، ہندوستان کی حکومت نے انھیں ملک کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز، پدم شری سے نوازا۔[10]

اجمالی معلومات تبو (اداکارہ), (بنگالی میں: তাবু) ...
Remove ads

ابتدائی زندگی اور پس منظر

تبو 4 نومبر 1971 میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں جمال ہاشمی اور رضوانہ کے ہاں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کا تعلّق حیدرآبادی مسلم خاندان سے ہے۔[11][5]ان کا اصلی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا۔ ان کے والدین کی فورا بعد ہی طلاق ہو گئی۔[12] تبو 1983 میں ممبئی چلی گئیں اور 2 سال سینٹ زیوئرس کالج میں تعلیم حاصل کی۔[13][14]

تبو شبانہ اعظمی ، تنوی اعظمی اور بابا اعظمی کی بھانجی اور اداکارہ فرح ناز کی چھوٹی بہن ہیں۔[15]

Remove ads

فلم فیئر اعزازات

دیگر معلومات سال, فلم ...
Remove ads

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads