حنا خان
بھارتی اداکارہ اور ماڈل From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
حنا خان (پیدائش 2 اکتوبر 1987ء)[1] ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔[4] وہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اکشرا کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔[5] بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں سب سے زیادہ پیسے لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔[6][7] حنا کلرز ٹی وی کے ریالٹی شوز فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 8 اور بگ باس 8 دونوں میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔[8][9]
Remove ads
ابتدائی اور نجی زندگی
حنا خان سری نگر، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئی تھی۔ اس کے گھر میں افراد کی تعداد چار ہے اس کے والدین، وہ خود اور اس کا چھوٹا بھائی عامر خان جو ایک ٹریول ایجنسی کا مالک ہے[10] اس نے سنہ 2009ء میں گرگاؤں، دہلی کے سی سی اے اسکول آف منیجمنٹ سے ایم بی اے کیا ہے۔[11] حنا یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے کہ سابق سپر وائزر پروڈیوسر روکی جیسوال کو 2014ء سے ڈیٹ کر رہی ہے۔[3] اس نے بگ باس 11 میں بتایا تھا کہ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہے۔[12][13]
Remove ads
کیریئر
حنا خان ٹیلی ویژن میں 2009ء میں قدم رکھا اور پہلی بار بھارتی ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں اکشرا کا کردار نبھایا، اس ڈرامے میں طویل 8 سالوں تک کام کرنے کے بعد اس نے 2016ء میں فیصلہ کیا کہ وہ شو چھوڑ کر دوسرے منصوبوں کا سوچے گی۔[14] سنہ 2013ء[15]، 2014،[16] 2015،[17] 2016،[18] اور 2017ء[19] میں ایسٹرن آئی نے حنا خان کو 50 سب سے زیادہ حسین و دلکش ایشیائی خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ سنہ 2014ء میں MensXP.com، مردوں کے لیے ایک بھارتی لائف اسٹال کی ویب سائٹ نے ”بھارتی ٹیلی وژن کی 35 حسین و دلکش اداکاراؤں“ کی فہرست میں اس کا نام آٹھویں نمبر پر رکھا تھا۔[20] Rediff نے ”ٹیلی ویژن کی دس بڑی اداکاراؤں“ کی فہرست میں اس کو چوتھے نمبر پر شامل کیا تھا۔[21] سنہ 2017ء میں اس نے کلرز ٹی وی کے شو فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی سیزن 8 میں حصہ لیا تھا اور وہ اس میں دوسرے نمبر پر آئی۔ [22] 30 ستمبر 2017ء میں اس نے بگ باس 11 کے گھر میں ایک معروف شخصیت کے طور پر قدم رکھا۔[23] وہ بگ باس کے شو میں دوسرے نمبر پر آئی جبکہ شلپا شنڈے بازی لے اڑی۔[24] بگ باس 11 میں حنا کو شیر خان کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔[25][26][27][28] اورمیکس میڈیل کی جانب سے نومبر 2017ء میں حنا خان کو بگ باس 11 کی سب سے چہیتی شخصیت قرار دیا گیا۔[29] 25 دسمبر کو Sabras Radio نے حنا ”2017ء کی 30 معروف ترین شخصیات“ میں سے ایک قرار دیا۔[30] بز ایشیا نے بھی حنا کو 2017ء کی من پسند اداکارہ قرار دیا۔[31] حنا نے 2017ء کی موسٹ اسٹائلش ٹی وی اداکارہ کے لیے پنک ویلاز ایوارڈ جیتا۔[32] 25 جنوری 2018ء کو ہندوستان ٹائمز اسٹائل ایوارڈز کے موقع پر اس نے موسٹ اسٹائلش ٹی وی پرسنیلٹی ایوارڈ جیتا۔[33]
Remove ads
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads