خانیوال

From Wikipedia, the free encyclopedia

خانیوال
Remove ads

خانیوال صوبہ پنجاب، پاکستان کا ایک شہر ہے اور ضلع خانیوال کا صدر مقام ہے۔ 1998ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ pportal.punjab.gov.pk (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) 3,141,053 ہے۔ خانیوال شہر آبادی کے لحاظ سے ملک کا 36 واں بڑا شہر ہے۔

اجمالی معلومات خانیوال, انتظامی تقسیم ...
Remove ads

تقسیم

خانیوال 1903 میں آباد ہوا اور 1985 میں ضلع کی حیثیت حاصل کی ضلع ملتان کی دو تحصیلوں کبیر والہ اور مياں چنوں کو ملا کر بنایا گیا۔ اب خانیوال کی چار تحصلیں ہیں خانیوال، کبیر والا، مياں چنوں اور جہانیاں اس کے قریبی اضلاع میں ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور ساہیوال شامل ہیں۔ خانیوال کا قصّہ

تاریخ

خانیوال کا نام یہاں کے قدیم ترین آباد کاروں کے نام پر رکھا گیا ہے جو 'ڈاہا' ذات (پنوار راجپوت کی ذیلی شاخ) سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے ناموں میں 'خان' استعمال کرتے تھے۔ اس طرح یہ شہر 'خانیوال' کے نام سے مشہور ہوا۔ اس علاقے کو آباد کرنے والا پہلا شخص سنگر خان تھا۔ سنگر خان تقی خان کی 34ویں اولاد تھے، جو ڈہا خاندان کے پہلے مسلمان تھے۔ سنگر خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکپتن سے خانیوال چلے گئے تھے۔ اس نے اس علاقے میں ایک قلعہ بنایا تھا۔ یہ خاندان یہاں ایک طویل عرصے تک مقیم رہا اور تقی خان کے 37ویں اولاد حسن خان کا شمار اس علاقے کے نامور تاجروں میں ہوتا ہے۔ تاریخ کے معتبر ذرائع کے مطابق خانیوال پہلی بار 1050 عیسوی میں آباد ہوا۔ تقسیم سے پہلے پورے شہر میں سولہ بلاک تھے۔ ہر چار بلاک کے بیچ میں ایک چوک ہوا کرتا تھا، جہاں کنویں اور عبادت گاہیں ہوتی تھیں۔شہر میں گوردواروں، مسجدوں اور مندروں کے ساتھ ساتھ ولیم رابرٹس کا بنایا ہوا گرجا گھر بھی تھا۔ تقسیم سے پہلے مسلمانوں کی اکثریت کہنہ خانیوال میں رہا کرتی تھی مگر نئے شہر میں بھی ان کے گنے چنے گھر موجود تھے۔شہر سے باہر ایک میلہ بھی سجا کرتا جسے چکروں والا میلہ کہا جاتا تھا۔

پاکستان بننے کے بعد گورودوارہ بازار کا نام اکبر بازار رکھ دیا گیا اور نانک بازار کو لیاقت بازار کہا جانے لگا۔ آہستہ آہستہ کنوؤں کی جگہ نل لگ گئے اور نلوں کی جگہ مسجدیں بن گئیں۔

Remove ads

مشہور علاقے

  • بلاک 1 سے 16
  • سول لائنز
  • پیپلز کالونی
  • ریلوے کالونی
  • گلبرگ کالونی
  • پرانا خانیوال
  • اسلام پارک
  • چن شاہ بستی
  • طارق آباد
  • بلال کالونی
  • بستی ظہور آباد
  • بستی ملک آباد
  • کھوکھر آباد
  • جسونت نگر
  • کالونی نمبر 1
  • کالونی نمبر 2
  • کالونی نمبر 3
  • جسونت نگر
  • ارشاد کالونی

زبان

خانیوال میں 81 فیصد پنجابی 11 فیصد سرائیکی اور 7 فیصد لوگ اردو بولنے والے آباد ہیں

مشہور شخصیات

ضلع خانیوال کی چند مشہور شخصیات:

  • ہر گوبند کھرانا (نوبل انعام یافتہ سائنس داں) رائے پور میں پیدا ہوئے
  • سرو مترا سیکری (بھارتی چیف جسٹس) کبیر والا میں پیدا ہوئے
  • نوشیبہ مبارک (رکن دار الامرا برطانیہ) میاں چنوں میں پیدا ہوئیں
  • حمزہ یوسف (اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر) والد میاں چنوں میں پیدا ہوئے
  • فخر امام (سابق اسپیکر قومی اسمبلی) کبیروالا کی نمائندگی کی
  • غلام حیدر وائیں (وزیر اعلیٰٰ پنجاب) میاں چنوں کی نمائندگی کی
  • علی رضا عابدی شہید (ایم کیو ایم رہنما) والدہ کا تعلق خانیوال سے ہے
  • تصور حیات (ممتاز ریاضی داں) خانیوال میں پیدا ہوئے
  • بیدل حیدری (ممتاز شاعر) کبیروالا سے تعلق تھا
  • صاحبزادہ پیر امیر احمد شاہ چشتی قادری شکوری (مذہبی شخصیت, جرنلسٹ ) خانیوال میں پیدا ہوئے دربار عالیہ حضرت پیر مستان شاہ رح
  • سلیم کوثر (معروف شاعر) خانیوال میں تعلیم حاصل کی
  • قمر رضا شہزاد (معروف شاعر) کبیر والا سے تعلق ہے
  • افتخار ٹھاکر (اداکار) میاں چنوں میں پیدا ہوئے
  • پیر تقی امیر شاہ چشتی قادری (کالم نویس، مذہبی سکالر ) خانیوال میں پیدا ہوئے آپ کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ پیر مستان شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ حضرت مستان شاہ رح کے فرزند ارجمند بابا پیر علی رضا شاہ کے پوتے اور صاحبزادہ پیر امیر احمد شاہ شکوری کے بڑے صاحبزادے ہیں ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے سے حاصل کی 14 سال کی عمر میں حفظِ قرآن مکمل کیا دسمبر (2014) میں حزب الرحمن اسلامک اکیڈمی کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ میں دینی تعلیم کا آغاز کیا حزب الرحمن اسلامک اکیڈمی سے ہی مڈل اور میٹرک کی تعلیم مکمل کی۔ (2018) میں تکمیل میٹرک اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے درجہ عامہ میں کامیابی کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور منتقل ہو گئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور سے (2020) میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا اور ایم اے عریبک کے لیے منہاج یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لے لیا (2024) میں آپ نے ایم اے عربیک کی ڈگری حاصل کی۔
  • مولانا طارق جمیل (مذہبی شخصیت) میاں چنوں میں پیدا ہوئے
  • مسعود انور (ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی) خانیوال میں پیدا ہوئے۔
  • شبیر احمد (ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی) خانیوال میں پیدا ہوئے
  • راؤ افتخار انجم (ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی) خانیوال میں پیدا ہوئے۔ میرے ہمسائے تھے۔ ان کے بڑے بھائی مرسلین سے میری دوستی رہی
  • محمد کاشف حسین (ہالینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی) خانیوال میں پیدا ہوئے
  • ارشد ندیم (جیولین تھرو کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ) میاں چنوں میں پیدا ہوئے
  • مرزا حفیظ اوج (شاعر، ادیب، نقاد) 26 فروری 1987ء کو خانیوال میں پیدا ہوئے۔
  • عباس عدیم قریشی (استاذ الشعراء) تلمبہ میں پیدا ہوئے۔
  • حاجی ملک محمد جعفر لُڑکا چیئرمین 62/15ایل بستی لُڑکا
  • ملک محمد محسن اسحاق لُڑکا
  • بیرسٹر ملک اویس خالد لُڑکا
  • ملک عدنان ذاکر لُڑکا (امیدوار تحصیل ناظم میاں چنوں)
Remove ads

معلومات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads