سبطین فضلی

پاکستانی فلمی ہدایت کار From Wikipedia, the free encyclopedia

Remove ads

سید سبطین فضلی (پیدائش: 9 جولائی،1916ء - وفات: 25 جولائی، 1985ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بر صغیر پاک و ہند کے نامور فلمی ہدایت کار اور اردو کے مشہور معروف ناول نگار فضل احمد کریم فضلی کے بھائی تھے۔

اجمالی معلومات سبطین فضلی, معلومات شخصیت ...
Remove ads

حالات زندگی

سبطین فضلی 9 جولائی،1916ء کو بہرائچ، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2] انھوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے بڑے بھائی حسنین فضلی (1957ء۔1912ء) کی معاونت سے کیا تھا۔ تقسیم ہند کے بعد انھوں نے پاکستان کی کلاسیک فلم دوپٹہ کی ہدایات دیں۔ اس کے بعد انھوں نے آنکھ کا نشہ اور دو تصویریں نامی فلمیں بنائیں۔ یہ دونوں فلمیں کامیاب نہیں ہوئیں مگر ان کی صرف ایک فلم دوپٹہ ہی ان کا نام پاکستان کی فلمی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے کافی ہے۔[3]

Remove ads

مشہور فلمیں

  • شمع 1946ء
  • ڈوپٹہ1952ء
  • آنکھ کا نشہ
  • دو تصوریں

وفات

سبطین فضلی 25 جولائی، 1985ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔[3][4][1]

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads