سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا برائے انطاکیہ (سریانی: ܥܺܕܬܳܐ ܣܽܘ̣ܪܝܳܝܬܳܐ ܬܪܺܝܨܰܬ ܫܽܘ̣ܒ̥ܚܳܐ؛ عربی: الكنيسة السريانية الأرثوذكسية)، اورینٹل راسخ الاعتقاد کا ایک کلیسیا ہے۔
اسے یعقوبی فرقہ یا یعقوبی کلیسیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فرقہ چھٹی صدی عیسوی میں نمودار ہوا جس کے اثرات اب تک شام اور عراق میں باقی ہیں، ان کا قائد یعقوب برادعی تھا، اس کا نظریہ آریوس اور نسطور دونوں کے بالکل برعکس تھا۔ نسطور نے یسوع مسیح کے وجود میں ”دو حقیقتوں“ کے ساتھ ”دو شخصیتں“ ثابت کی تھیں، یعقوب برادعی کے بقول یسوع نہ صرف ایک شخصیت تھے بلکہ ان میں ”حقیقت“ بھی صرف ایک پائی جاتی تھی، ”اور وہ تھی خدا یعنی وہ صرف خدا تھے۔ گو وہ ہمیں انسان کی شکل میں نظر آتے ہوں۔“[1] یہ پہلے مقدس یعقوب برادعی کے نام پر یعقوبی کلیسیا کے نام سے جانا جاتا تھا مگر بعد میں رسولی مبدا (مقدس پطرس اور مقدس پولس) کی وجہ سے اس کا نام تبدیل کر کے سریانی راسخ الاعتقاد کلیسیا رکھ دیا گیا۔
Remove ads
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads