سوارا بھاسکر

From Wikipedia, the free encyclopedia

سوارا بھاسکر
Remove ads

سُوَارا بھاسکر (ولادت: 9 اپریل 1988ء ) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔ اس نے زیادہ تر بالی‌وڈ فلموں میں کام کیا۔[1] اپنی بہترین اداکاری کی بدولت اسے دو مرتبہ اسکرین اعزازات سے نوازا اور تین مرتبہ فلم فیئر اعزاز کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔

اجمالی معلومات سوارا بھاسکر, معلومات شخصیت ...

سوارا جو ایک نیول آفیسر چترپو ادے بھاسکر کی بیٹی ہے، دہلی میں پلی بڑھی۔ دہلی یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے ڈِگری حاصل کرنے کے بعد جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ایم اے سماجیات کے لیے داخلہ لیا۔[2]

سوارا نے 2009ء میں اپنی شروعاتی فلم مدھولال کیپ واکنگ میں معاون کردار ادا کیا۔ 2011ء میں فلم تنو ویڈز منو میں معاون کردار نبھایا، جس میں اس کی اداکاری وسیع پیمانے پر اعتراف کی گئی۔ اس فلم میں اس کی کارکردگی کو فلم تنقید نگاروں کی طرف سے سراہا گیا اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔ 2013ء کی رومانی فلم رانجھنا میں جسے فلمی ناقدین نے خراجِ تحسین پیش کیا، اس کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اس فلم کی اداکاری کے تعلق سے اسے دوسری مرتبہ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔[3] تنو ویڈز منو ریٹرنز کی اداکاری کو بھی بڑی تعریفیں ملیں، اس کے بعد فلم پریم رتن دھن پایو میں کردار نبھایا۔ یہ دونوں فلمیں 2015ء میں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلمیں ہیں۔ 2016ء کی فلم نل بٹے سناٹا اور 2017ء کی فلم انارکلی آف آراہ کو بھی نگاہِ تحسین سے دیکھا گیا جن میں اس نے بطور ستارہ اہم کردار نبھایا ہے۔ اسے اول الذکر کے لیے اسکرین تنقیدی اعزاز برائے بہترین اداکارہ سے نوازا گیا اور آخر الذکر کو فلم فیئر اعزاز ناقدین برائے بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا۔[4]

Remove ads

ابتدائی زندگی اور تعلیم

سوارا 9 اپریل 1988ء کو بھارت کے دہلی میں ایک نیول آفیسر اور بہاری[5][6] پروفیسر کے ہاں ہوئیں۔[7][8][9][10] اس کا والد چترپو ادے بھاسکر تیلگو نیول آفیسر تھے اور اس کی والدہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں پروفیسر تھی۔ ان کی نانی کا تعلق وارانسی سے تھا۔[11] سوارا نے دہلی ہی میں پرورش پائی۔[12] اور سردار پٹیل ودیالیا سے اسکولی تعلیم پائی۔[13] اس کے بعد دہلی یونیورسٹی کے مرانڈا ہاؤس سے بی اے انگریزی کی تعلیم حاصل کی جہاں ایک دوسری اداکارہ منیشا لامبا ان کی ہم جماعت تھیں۔ اس کے بعد انھوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے سماجیات میں ایم اے حاصل کی۔[14][15][16]

Remove ads

پیشہ وارانہ زندگی

سوارا بھاسکر فلموں میں اداکاری شروع کرنے سے پہلے دہلی میں این کے شرما کے "ایکٹ ون" تھیٹر گروپ سے وابستہ تھیں۔.[17] وہ 2008ء میں ممبئی منتقل ہوئیں۔

پروڈیوسر

سوارا بھاسکر نے 25 جنوری 2019ء کو اپنے بھائی ایشان بھاسکر کے ساتھ اپنے پروڈکشن ہاؤس، کہانی والے کی بنیاد رکھی۔[18]

فلموں کی فہرست

کلید
فلمیں جو اب تک منظرِ عام پر نہیں آئیں
دیگر معلومات سال, عنوان ...
Remove ads

ٹیلی ویژن

دیگر معلومات سال, پروگرام ...

اعزازات

دیگر معلومات سال, فلم ...
Remove ads

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads