بانقراس
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
بانقراس[1][2] یا لبلبہ یا بنکریاس[1] یا اِنقراس[3] (انگریزی: pancreas، پینکریاس) ایک غدود ہوتا ہے جس کی شکل کُتے کی زبان کے مشابہ ہے یہ ناف کے تین چار انچ اوپر معدے کے پیچھے کمر کے پہلے دوسرے مُہرے کے سامنے رہتا ہے۔ اس کا طول چھ انچ، عرض ڈیڑھ انچ، موٹائی سوا انچ اور وزن ایک چھٹانک سے تین چھٹانک تک ہوتا ہے۔ اس غدود میں ایک نالی ہوتی ہے۔ جو اُس کے بائیں سر سے شروع ہو کر اس کے دائیں سرے کی طرف آ کر اور پھر پتے کی عام نالی کے ساتھ مل کر بارہ انگشتی آنت میں جا کُھلتی ہے۔ اس غدود کی رطوبت کا خاصہ ہے کہ وہ غذا کے روغنی اجزا (فیٹس) اور انڈے کی سفیدی کے مانند اجزا (البیومن) اور سَریش کے مانند اجزا کو قابل بضم بناتی ہے۔[3] اسے عُنْقُ الطّحَال اور لوز معدہ بھی کہتے ہیں۔[4]

فقاریہ کے نظامِ انہضام اور دروں افرازی نظام میں ہوتا ہے۔
Remove ads
مزید دیکھیے
نگار خانہ
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads