قطر
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
قطر (/ˈkætɑːr/,[7] /ˈkɑːtɑːr/ ( سنیے), /ˈkɑːtər/ or /kəˈtɑːr/ (
سنیے);[8] عربی: قطر Qaṭar [ˈqɑtˤɑr]; علاقائی ہجے: [ˈɡɪtˤɑr])،[9][10] (عربی: دولة قطر Dawlat Qaṭar) مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے جو جزیرہ نمائے عرب کے جزیرہ نمائے قطر میں واقع ہے۔ یہ ایک خود مختار ریاست ہے مگر اس بات پر اختلاف ہے کہ آیا یہ دستوری بادشاہت ہے یا مطلق العنان بادشاہت ہے۔[11][12][13][14][15][16] اس کی زمینی سرحد خلیج فارس اور خلیج بحرین سے ملتی ہیں۔ خلیج فارس قطر کو بحرین سے الگ کرتا ہے۔
2017ء میں اس کی کل آبادی 2.6 ملین تھی جس میں 313,000 قطری شہری اور 2.3 تارکین وطن ہیں۔[17] قطر کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔[18] قطر دنیا کا سب سے زیادہ فی کس آمدنی اور فہرست ممالک بلحاظ فی کس خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید) والا ملک ہے۔ قطر عالمی بینک اعلیٰ آمدن معیشت والا ملک ہے۔ قطر دنیا کا تیسرا قدرتی گیس کا ثابت شدہ ذخائر والا ملک بھی ہے۔[19]
قطر ہر آل ثانی کی حکومت ہے اور اس کے موجودہ حکمران محمد بن ثانی الثانی ہیں۔ آل ثانی نے 1868ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی اور اسے آزاد ریاست کا درجہ دیا۔ 20ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے بعد قطر سلطنت برطانیہ کا حصہ بنا اور 1971ء میں آزادی حاصل کی۔ 2003ء میں آئین قطر کو 98% کی اکثریت کے ساتھ منظوری ملی۔[20][21] 21ویں صدی میں عرب دنیا کی اہم طاقت بن کر ابھرا۔ اس کا الجزیرہ میڈیا نیٹورک دنیا بھی میں اپنے معیار، مالیات اور ترقی کے لیے مشہور ہے۔۔ اس نے عرب بہار کے دوران میں کئی باغی گروہوں کو تعاون دیا۔[22][23][24][25][26] فی الحال قطر سفارتی بحران سے دوچار ہے۔ اس پر 2017ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پابندی لگادی تھی۔
Remove ads
سیاسیات
قطرایک مطلق بادشاہت ہے۔ یہاں الثانی خاندان کی بادشاہت ہے۔ تقریباً تمام اختیارات امیر کے پاس ہیں، جو ملک کا سربراہ ہے۔ مجلس شوری کے پاس قوانین بنانے کا محدود اختیار ہے مگر تمام معاملات میں آخری فیصلہ امیر کا ہوتا ہے۔ قطری قانون سیاسی جماعتوں کے قیام کی اجازت نہیں دیتا، نہ کوئی ایسی تنظیم موجود ہے جس کا کام شہری حقوق یہ حکومتی معلومات کے مطعلق ہو۔ قطر اپنا سالانہ میزانیہ (بجٹ) منظرعام پر نہیں آنے دیتا۔
قانون
قطر ایک اسلامی ریاست ہے جس میں شریعت کا قانون نافذ ہے۔ یعنی تمام جرائم کی سزائیں اسلامی قوانین کے مطابق ہے۔
افواج
قطر کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہیں۔ تقریبًا 11800 آدمی افواج میں شامل ہیں جس میں بری فوج (8500)، بحریہ (1800) اور ہوائی فوج (1500) شامل ہیں۔
بیرونی تعلقات
قطر دنیا کی امیر ترین معیشت ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر بہت اہمیت رکھتا ہے۔ قطر عرب لیگ، اقوام متحدہ، تنظیم تعاون اسلامی اور مجلس تعاون برائے خلیجی عرب ممالک کا حصہ ہے۔ قطر کے یورپی ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
Remove ads
مردم شماری
قطر کی کل آبادی 20۔1 لاكھ ہے۔ 313000 قطری ہیں جب کہ 17۔1 لاكھ باہر کے لوگ ہیں۔ غیر عرب اکثریت میں ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی ہندستانیوں کی ہے جو 2017 میں 650000 تھے۔ اس کے علاوہ 350000 نیپالی، 280000 بنگلادیشی، 14500 سریلنکن اور 125،000 پاکستانی، مصری 200000، فلپینی 260000 اور اس کے علاوہ دوسرے ملکوں کے شہری بھی قطر میں ہیں۔
زبان
عربی قومی زبان ہے جب کہ انگریزی سب سے زیادہ سمجھے جانے والی زبان ہے۔ اس کے علاوہ ہندی، تمل، اردو، بھاس ملایو، نیپالی، بنگالی، بھی بڑی تعداد میں بولی جاتی ہیں۔
مذہب
اسلام قطر کا سب سے بڑا مذہب ہے۔
اسلام | 7۔67% |
مسیحیت | 8۔13% |
ہندو مت | 8۔13% |
بدھ مت | 1۔3% |
Remove ads
آب و ہوا
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads