ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia

ماہرہ خان
Remove ads

ماہرہ خان (21 دسمبر، 1982ء) ایک پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور وی جے ہیں۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں ہم سفر اور شہر ذات قابلِ ذكر ہیں۔ ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی سمیٹنے کے بعد ماہرہ نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھے ہیں۔ یکم جنوری 2016ء میں ان کی پاکستانی فلم ہو من جہاں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

اجمالی معلومات ماہرہ خان, (اردو میں: ماہرہ حفیظ خان) ...
Remove ads

کیرئیر

ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں ٹی وی میزبان کے طور پر کیا [2] ایم ٹی وی پاکستان پر براہ راست شو موسٹ وانٹڈ کی میزبانی کی ، جو ہفتے میں تین دن نشر کیا جاتا تھا[3] اس کے بعد انھوں نے ماہرہ کے ساتھ اے جی ٹی وی کے رئیلٹی شو ویک اینڈ کی میزبانی 2008ء میں کی [4] [5] جہاں انھوں نے موسیقی کی ویڈیو چلائیں اور مشہور شخصیات سے گفتگو کی اور ناظرین سے براہ راست فون کال پربات کی [6] 2011 میں ماہرہ خان نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات شعیب منصور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بول میں معاون کردار سے کی تھی [7] جس میں ان کا معاون کردار تھا۔[8] انھوں نے اس فلم میں عائشہ کا کردار ادا کیا جو ایک قدامت پسند نچلے متوسط ​​طبقے کی لڑکی ہے جو لاہور کے پرانے علاقے میں رہتی ہے۔ فلم ایک تجارتی طور پر بہت کامیاب رہی اور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلموں میں شامل ہو گئی۔[4][9] اسی سال ماہرہ خان نے مہرین جبار کی ہدایت کاری میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا۔ [10] اس سیریل کی فلم بندی نیویارک میں کی گئی اور اس میں انھوں نے عائلہ کا کردار ادا کیا[8] اس کے بعد وہ سرمد بخش کی ہدایتکاری میں چلنے والی ڈراما سیریل ہم سفر میں نمودار ہوئی [7] [11]

Remove ads

ماہرہ خان کی فلمیں

ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں۔ ان میں سے تین پاکستانی بول، بن روئے اور ہو من جہاں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم رئیس ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ رئیس میں ماہرہ خان مشہور ادارکار شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کر رہی ہیں۔

Key اس نشان سے مراد ایسی فلمیں جو زیر تخلیق ہیں
دیگر معلومات سال, فلم ...
Remove ads

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads