محلول
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
کیمیا میں، محلول (عربی سے ماخوذ۔ انگریزی: Solution) دو یا دو سے زائد چیزوں سے بنے ہمجنسی آمیزے کو کہاجاتا ہے۔

محلول میں جس چیز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اُسے محلّل اور جس کی مقدار کم ہوتی ہے اُسے منحل کہاجاتا ہے۔ سب سے عام محلل پانی ہے۔
کچھ دھاتیں بھی ایک دوسرے میں مل کر محلول بناتی ہیں جنہیں بھرت کہاجاتا ہے۔
محلول کا ارتکاز

محلول یا محلل میں منحل کی مقدار کی پیمائش محلول کا ارتکاز (concentration of solution) کہلاتا ہے۔
کسی محلول یا محلل کے خاص مقدار میں پائی جانے والی منحل کی مقدار کو محلول کا ارتکاز کہتے ہیں۔
کسی محلول میں منحل اور محلل کی نسبت کو محلول کا ارتکاز کہتے ہیں۔
محلول کے ارتکاز سے مراد یہ ہے کہ محلل میں حل کی جانے والی مقدار میں منحل کی کتنی مقدار بالحاظ کمیت یا حجم موجود ہے۔
Remove ads
مرتکز محلول
اگر ایسے دو محلول ہوں جن کے مساوی مقدار میں ایک میں منحل کی مقدار زیادہ اور دوسرے میں کم ہو تو زیادہ منحل کی مقدار والے محلول کو مرتکز محلول (concentrate solution) کہتے ہیں۔
غیر مرتکز محلول
اگر ایسے دو محلول ہوں جن کے مساوی مقدار میں ایک میں منحل کی مقدار زیادہ اور دوسرے میں کم ہو تو کم منحل کی مقدار والے محلول کو غیر مرتکز محلول یا ہلکا محلول (dilute solution) کہتے ہیں۔
مزید دیکھیے
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads