مدر انڈیا

From Wikipedia, the free encyclopedia

مدر انڈیا
Remove ads

مدر انڈیا 1957ء میں بنائی گئی ایک بھارتی ہندی/اردو سبق آموز ڈراما فلم تھی جسے محبوب عالم نے تخلیق کیا تھا اس فلم کے اہم کرداروں میں نرگس، سنیل دت، راجندرا کمار اور راج کمار شامل تھے۔ یہ 1940ء کی فلم عورت کو دوبارہ تخلیق کر کے سامنے لائی گئی تھی جس میں ایک عورت اپنے شوہر کے مرنے کے بعد اپنے دو بچوں کے ساتھ غربت اور ادھار چکانے کے کے لیے معاشرے سے لڑتی ہے اس دوران اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس محنت مشقت کے باوجود یہ عورت اخلاقی طور پر بھارتی معاشرے کی ایک مثالی دیوی کے مانند کام کرتی ہے۔

اجمالی معلومات مدر انڈیا, (ہندی میں: मदर इण्डिया) ...

اس فلم کا عنوان امریکی 1927ء کی کتاب مدرانڈیا کو دیکھ کر رکھا گیا تھا اس کتاب میں بھارتی عورت ک غلط تصویر کھینچی گئی تھی۔ اسے ممبئی کے محبوب سٹودیو میں شوٹ کیا گیا جب کہ فلم کی شوٹنگ گجرات، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں کی گئی۔ اس فلم نے بھارتی سینما میں مغربی طرز موسیقی کی ابتدا کی۔

Remove ads

کاسٹ

  • نرگس دت بطور رادھا، ہیروئن اور روایتی ہندوستانی عورت
  • سنیل دت بطور برجو، رادھا کا باغی چھوٹا بیٹا جو ڈاکو بن جاتا ہے۔
  • راجندر کماربطور رامو، رادھا کا بڑا بیٹا جو نیک ہوتا ہے اور ماں کے نقش قدم پر چلتا ہے
    • ماسٹر سورندا بطور کم عمر رامو
  • راج کمار، بطور شامو، رادھا کا شوہر
  • کنہیا لال بطور سکھی لالہ، ایک مکار ساہو کار
  • جلو بائی بطور سندر، رادھا کی ساس
  • کم کم بطور چمپا، رامو کی بیوی
  • چنچل بطور روپا جیسوال، سکھی لالہ کی بیٹی
  • شیلا نائیک بطور کملا، خاندانی دوست
  • مقری بطور شامبھو جیسوال، ایک خاندانی دوست اور کملا کا شوہر
  • ستارہ دیوی بطور ہولی ڈانسر
  • عذرا بطور چندرا شیکھر، گاؤں کے اسکول کے ماسٹر کی بیٹی
معاونین
  • صدیقی، رام شاستری، فقیر محمد، گیتا، حمیدہ، مستان، نواب خان اور ماسٹر عالی
Remove ads

حوالہ جات

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads