نرگس فخری

امریکی فیشن ماڈل اور اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia

نرگس فخری
Remove ads

نرگس فخری (پیدائش 20 اکتوبر 1979ء) [5][6] ایک امریکی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ زیادہ تر ہندوستانی اور انگریزی فلموں میں دکھائی دیتی ہیں [7] [8]۔ راک اسٹار فلم کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بہتریں نووارد دیا گیا، مدراس۔ کیفے ، میں تیرا ہیرو ، ہاؤس فل 3 ان کی مشہور فلمیں ہیں، ہالی وڈ میں اسپائی ان کی پہلی قابل ذکر پرفارمنس ہے [9] [10]۔

اجمالی معلومات نرگس فخری, (انگریزی میں: Nargis Fakhri) ...


Remove ads

ذاتی زندگی

نرگس کوینز، نیو یارک میں ایک چیک ماں، میری فخری (پولیس افسر) [11] اور ایک پاکستانی باپ، محمد فخری کے گھر پیدا ہوئیں۔ [12][13] جب وہ سات سال کی تھیں ان کے والدین نے ایک دوسرے کو طلاق دے دی ، والد چند سال بعد وفات پا گئے [14] ۔[15] نرگس ایک امریکی شہری ہیں۔[15] جبکہ ایک دہائی پہلے ان کے والد وفات پا چکے ہیں، ان کی ماں کینسر میں مبتلا خاتون ہیں اور یہی ان کی امریکی پولیس فورس سے سبکدوشی کی وجہ ہے۔ نرگس کے مشاغل میں کھانا پکانا، سوچ بچار اور یوگا شامل ہیں۔[16] اپنی پاکستانی چیک نسل اور امریکی شہریت کے باعث وہ خود کو گلوبل شہری کہتی ہیں [17][11] [14]۔

Remove ads

پیشہ ورانہ زندگی

Thumb
نرگس فخری خواتین کی صحت کی افتتاحی تقریب میں

2004ء میں نرگس ایک امریکی ٹی وی سیریل امریکاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل سائیکل 2 اور 3 میں نمودار ہوئیں۔[18] وہ 2009ء میں کنگفشر کیلنڈر میں تیراکی کے لباس میں ظاہر ہوئیں۔[18] انھوں نے 2011ء میں اپنی پہلی بالی ووڈ فلم، راكسٹار اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کی جو 11 نومبر 2011ء کو جاری کی گئی۔[19][20] نرگس نے فی الحال اکشے کمار کی ہری اوم پروڈکشنز کے ساتھ تین فلموں کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔[21]

ماڈلنگ

نرگس نے ماڈلنگ کا آغاز 16 سال کی عمر سے کیا۔ نرگس کی شہرت تب بڑھی جب وہ انڈین کنگ فشر کیلنڈر 2009 کی پرنٹ مہم میں نمودار ہوئیں [17]۔ کنگ فشر کیلنڈر میں حصہ لینے سے وہ انڈین فلم ہدایت کار امتیاز علی [22] [23] کی نظروں میں آ گئیں جنھوں نے اسے فلم راک اسٹار میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا [24] [25]۔ نرگس کا کہنا تھا اس نے انڈیا میں کام کرنے کے لیے اس لیے ہامی بھری تاکہ وہ اپنی جڑوں اور ثقافت سے قریب ہو سکیں کیونکہ انڈیا اور پاکستان کی تقافت ملتی جلتی ہے [10] [11] [14]۔

Remove ads

اداکاری کیریئر (2011-2015)

نرگس فخری نے فلمی اداکاری کا آغاز امیتاز علی کی رومانوی موسیقی فلم راک اسٹار سے 2011 میں کیا جس میں ایک موسیقار کی زندگی کا سفر عاجزانہ پس منظر سے اپنی محبت کی موت سے بین الاقوامی ستارہ بننے تک دکھا گیا [26] ۔ راک اسٹار پہلی فلم تھی جس میں کشمیری پنڈت کی شادی دکھائی گئی اور نرگس کو ایک آزار امیر کشمیری پنڈت پس منظر والی لڑکی دکھا گیا [27] [28] ۔ ہندی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے وائس فنکار مونا گھوش شیٹی نے نرگس کی آواز میں ڈبنگ کروائی [29] ۔ فلم کو نقادوں کی طرف سے بہت زیادہ توجہ ملی مگر ان کی رائے ملی جلی تھی ، زیادہ تر نے نرگس کی خوبصورتی کی تعریف کی [30] [31] ۔ فلم نقاد ترن ادرش نے لکھا "نرگس کی ادائیں اور خوبصورتی مسحورکن ہے مگر المیہ لمحات میں وہ متاثرکن نہیں"، البتہ اس نے رنبیر اور نرگس کی اسکرین پر جوڑی کی تعریف کی [32] ۔ ریڈف کے راجا سین نے نوٹ کیا "وہ اتنی خوبصورت اور دلکش ہے کہ ہم اس کی کبھی کبھار کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں [33]"۔ نکھت کاظمی نے اس کی کارکردگی کی تعریف کی [34]۔ ایک ارب ہندوستانی روپے (15 ملین ڈالر) سے زائد ریونیو کے ساتھ راک اسٹار اس سال کی بہترین ہندی فلموں میں شمار ہوئی [35]۔ نرگس کی کارکردگی سے اسے اس فلم کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اگلی فلم جان ابراہم کے ساتھ مدراس کیفے (2013) تھی جس میں وزیر اعظم راجیو گاندھی کا قتل اور سری لنکا کی سول جنگ میں انڈین دخل اندازی دکھائی گئی [36]۔ نرگس کا کردار سری لنکا میں برطانوی جنگی صحافی کا کردار ادا کیا جو انیتا پراتاپ سے متاثر ہو کر لکھا گیا [37]۔ اس فلم میں نرگس نے اپنی آواز میں ڈائیلاگ ڈب کروائے کیونکہ یہ رول ایسا تھا جس میں ایسی انڈین لڑکی چاہیے تھی جس کا لہجہ انگریزی ہو [38] ۔ مدراس کیفے کو نقادوں نے سراہا اور مرکزی کرداوں کی بھی تعریف کی گئی [39] ۔ سیبل چٹرجی نے نرگس فخری کے بارے میں لکھا کہ "صحیح سر پکڑے" [40] جبکہ راجیو مسند نے اسے خوشگوار حد تک لائق کہا [41]۔ دی ہندو کے انوج کمار نے فلم کی کافی تعریف کی اور کہا کہ نرگس نے خود کو محض خوبرو چہرے سے زیادہ ثابت کیا ہے [42] [43]۔ اسی سال فلم "پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو" میں ایک آئٹم نمبر "دھتنگ ناچ" میں شاہد کپور [44] کے ساتھ کام کیا جو مقبول ہوا۔ اسی سال ورن دھون کے ساتھ فلم "میں تیرا ہیرو" کی جس کی ہدایت کاری ڈیوڈ دھون [45] نے کی۔ فلم میں نرگس نے عائشہ کا کردار ادا کیا جو بینگ کاک میں ایک ڈان کی بیٹی ہے [46] ۔ فلم کامیاب رہی مگر نقادوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل آیا [47] [48] ۔ روہت کھلنانی کے مطابق نرگس کی کارکردگی بری نہیں رہی اور وہ مصالحہ کامیڈی میں بہترین فٹ ہوئی اور مایوس نہیں کیا [49] [50] ۔ ترن ادرش کو نرگس خوبصورت تو دکھائی دی مگر ادکاری بہتر کرنے کا مشورہ دیا [51] ۔ اس کے بعد ایک مشہور آئٹم نمبر "یار نہ ملے" فلم کک [52] میں ادا کیا ، گانے کی تعریف ہوئی اور نقادوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بہت مقبول ہوا [53] [54] ۔

ہالی ووڈ پروڈکشن

پال فائیگ کی ایکشن کامیڈی فلم اسپائی نرگس کا پہلا ہالی ووڈ پراجیکٹ بنا ، اس میں سی آئی اے کی تجزیہ کار سوس کوپر کا کردار ادا کیا جو بلیک مارکیٹ میں جوہری سوٹ کیس بیچنے کے عمل کو سبوتاژ کرتی ہے [55]۔ فلم اور نرگس کی کارکردگی کو نقادوں نے سراہا [56]۔ انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کے جان بون نے نوٹ کیا کہ وہ فلم کے چند خاموش سین میں بہترین نظر آئی [57] [58] ۔ نرگس کی کارکردگی پر اسے ایم ٹی وی موی ایوارڈ برائے بہتر لڑائی کے لیے نامزد کیا گیا [59] ۔ اسپائی اس سال کی بہترین کمانے والی کمانے والی فلم ثابت ہوئی جس نے 235 ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی [60] [61] ۔ ہالی ووڈ پروڈکشن کی دوسری فلم پانچ شادیاں (5 Weddings) میں راجکمار راؤ کے مقابل 2018 میں کردار ادا کیا [62] ۔ دا ٹائمز آف انڈیا کے رضا نورانی کو نرگس فخری اور راؤ کے درمیاں کیمسٹری پسند نہیں آئی اور ان کے بقول نرگس نے کچھ خاص کام نہیں کیا [63] ۔

Remove ads

اداکاری کیریئر (2016 سے تا حال)

2016 میں نرگس نے تامل فلم ساگاسم میں ایک آئٹم نمبر "دیسی گرل" فلم کے مرکزی اداکار پراشانتھ کے ساتھ کیا [64] [65] [66]۔ گانے کی کوریو گرافی راجو سندرم نے کی اور اس میں 100 کے قریب ایکسٹرا شامل تھے [67] [68] ۔ نرگس فخری کی اگلی فلم اظہر تھی جس میں وہ عمران ہاشمی اور پراچی دیسائی کے ساتھ دکھائی دیں [69] ۔ فلم میں سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کیا جو اداکارہ اور محمد اظہر الدین کی دوسری بیوی ہیں [70] ۔ مڈ ڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے اظہر الدین نے بتایا کہ فلم خدا، شادی اعر میچ فکسنگ کے بارے میں ہے [71] ۔ سی بی آئی کے ایک افسر نے دعوی کءا کہ ان کے پاس اظہر الدین کی میچ فکسنگ میں شمولیت کے اعتراف کی ویڈیو ہے مگر وہ اسے ثابت نہ کر سکے [72] ۔ ناقدین نے فلم کی تعریف کی مگر نرگس کی کارکردگی پر وہ ایک رائے نہیں رکھتے [73] ۔ نمرتا جوشی کے مطابق وہ پسند کیے جانے لائق ہے مگر فلم فیئر کے دیوش شرما کے مطابق انھوں نے فلم میں "مصنوعی پلاسٹک تاثرات" پیش کیے [74] ۔ فلم کمرشل پیمانے پر کامیاب رہی [75] ۔ اس کے بعد نرگس نے ہاؤس فل فلم سیریز کی تیسری فلم میں کام کیا [76] جس میں نرگس نے ایک امیرزادی کا کردار ادا کیا جو ایک فریبی انسان (ابھیشک بچن) [77] کے ساتھ محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ فلم اور نرگس کی کارکردگی پر زیادہ تر رائے منفی رہی [78] ۔ فرسٹ پوسٹ کے سبھاش جھا نے نرگس فخری پر تنقید کرتے لکھا کہ وہ فلم میں فقط دیکھنے کی چیز کے طور پر پیش کی گئی اور کچھ بھی نہیں [79] ۔ فلم کمرشل سطہ پر کافی کامیاب رہی اور دنیا بھر میں ایک ارب 88 کروڑ ہندوستانی روپے (26 ملین ڈالر) کا بزنس کیا [80] [81] ۔ اس کے بعد نرگس نے کامیڈی فلم ڈیشوم میں چھوٹا سا کردار کیا [82] جس میں اس کا کردار ثاقب سلیم کی دوست کا تھا [83] ۔ 2016 میں نرگس کا آخری رول کرسٹینا کا تھا جو ایک امریکی شہری ہے اور سازندے کی تلاش میں جو روی جھادیو کی فلم بنجو میں بنجو بجا سکے [84] [85] ۔ رتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم کو ممبی کی کچی آبادی کی بہترین تصویر کشی قرار دیا گیا [86] ۔ ریلیز ہونے پر اس فلم کو ملا جلا رد عمل ملا اور باکس آفس پر اس نے بہتر کارکردگی نہ دکھائی [87] [88] ۔ ٹائمز آف انڈیا سے رینوکا نے لکھا کہ "نرگس کا امریکی لہجہ کھلتا ہے مگر پھر عادت ہو جاتی ہے [89]"۔ کوئیموئی نے لکھا "کوئی اپنے پیسے کیوں ضائع کرے گا نرگس کی اداکاری اور رتیش کے کردار کو دیکھنے کے لیے" [90]۔ این ڈی ٹی وی کے سیبل چٹرجی نے اس فلم کو بہت ہی بیکار لکھا [91] ۔ اکتوبر 2017 میں نرگس فخری کو "ون ینگ ورلڈ کاؤںسلر" کے طور پر کوفی عنان ، ڈوزن اور چیر کے ساتھ منتخب کر لیا گیا [92] [93] ۔ نرگس فخری نے 2019 میں بھوشن پٹیل کی خوفناک تھرلر فلم اماوس میں کام کیا مگر فلم باکس آفس پر ناکام رہی [94] [95]۔ 2019 میں ہی نرگس نے سنجے دت کے ساتھ فلم تورباز میں کام کیا [96] [97] ۔

Remove ads

ذاتی زندگی

2014 میں نرگس اداکار ادے چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں ، ان کے افیئر کو میڈیا میں بہت کوریج ملی اور یہ خیال بھی کیا جا رہا تھا کہ شاید دونوں شادی کر لیں [98] مگر ان کی جوڑی 2017 کے آخر میں ٹوٹ گئی [99] ۔ مئی 2018 میں نرگس نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ وہ فلم بنانے والے میٹ الونزو کے ساتھ رشتہ میں منسلک ہیں [100] [101] ۔

ڈسکو گرافی

2017 میں گانے "Habitaan Vigaad Di" پر پریچے بطور فیچر آرٹس [102] [103] 2017 میں گانے "ووفر" سنوپ ڈاگ بطور فیچر آرٹسٹ [104] [105]

میوزک ویڈیو

2017 میں للی سنگھ کے گانے "If My Indian Dad Was A Rapper" میں جلوہ گر ہوئیں [106] 2017 میں پریچے گائیک کے گانے "Habitaan Vigaad Di" میں جلوہ گر ہوئیں [102] 2017 میں سنوپ ڈاگ کے گانے "ووفر" میں جلوہ گر ہوئیں [104] 2018 میں ستندر سرتاج کے گانے "تیرے واسطے" میں جلوہ گر ہوئیں [107]

ایوارڈ اور نامزدگیاں

دیگر معلومات سال, فلم ...

راک اسٹار فلم

آئیفا ایوارڈ جیتا [117] فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین نئی اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [118] اسٹار ڈسٹ ایوارڈز میں کل کی سپر اسٹار اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں [117] زی سنے ایوارڈ میں بہترین نئی اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [118]

مدراس کیفے فلم

2014 میں بگ اسٹار اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں بہترین اینٹرٹینگ اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [119]

میں تیرا ہیرو

2015 میں اسٹار ڈسٹ ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ پرفارمنس کے لیے نامزد ہوئیں [120] 2015 میں لائف اوکے ناؤ ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جیتا [121] 2015 میں بالی ووڈلائف ایوارڈز میں بہترین متحرک اداکارہ کا ایوارڈ جیتا [122] 2015 میں فلم فیئر گلیمر اور اسٹائل ایوارڈز میں سیروک غیر عمومی ایوارڈ جیتا [123]

اسپائی فلم

2016 میں ایم ٹی وی ایوارڈز میں بہترین فائٹ کے لیے نامزدگی [124]

ہاؤس فل 3 فلم

2017 میں بگ زی اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں بہترین اینٹرٹینگ اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئیں [125]

Remove ads

فلم سازی

دیگر معلومات سال, عنوان ...

نگارخانہ

حوالہ جات

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads