نسیم بانو
بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
نسیم بانو (ولدت: 4 جولائی 1916ء - وفات: 18 جون 2002ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ تھی. یہ نسیم کے نام سے پہچانی گئی۔ ان کو ملکہ خوبصورتی اور بھارتی فلمی دنیا کی پہلی سپر اسٹار خاتون کہا جاتا تھا۔[1] نسیم بانو نے 1930ء کی دہائی کے وسط میں اپنا اداکاری کا کیرئیر شروع کیا اور 1950ء تک دہائی کے وسط تک جاری رکھا۔ 1935ء میں ان کی پہلی فلم "خون کا خون " سہراب مودی کے ساتھ منیروا موویٹون بینر کے تحت جاری ہوئی۔ نسیم بانو اداکارہ سائرہ بانو کی والدہ اور اداکار دلیپ کمار کی ساس تھیں۔[2]
Remove ads
ابتدائی زندگی
نسیم بانو 4 جولائی 1916ء کو برطانوی ہند کے دہلی کے معزز امیر کبیر خاندان میں پیدا ہوئیں۔ نسیم کے والد نواب عبد الواحید خان آف حسان پور تھے۔ نسیم کا نام روشن آرا بیگم تھا۔ روشن آراء نے کوئین میری اسکول دہلی سے تعلیم حاصل کی۔ ان کی والدہ شمشاد بیگم کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بنے۔[3] شمشاد بیگم، چھمیان بائی کے نام سے بھی مشہور تھی۔ ان دنوں گلوکاری سے بہت زیادہ آمدنی ہوتی تھی۔[4] ایک بار نسیم نے کہا کہ ان کی ماں نے ان سے زیادہ کمایا، جب کہ نسیم ان دنوں 3,500 ماہانہ تنخواہ لیا کرتی تھی۔ نسیم نے اپنی دلچسپی فلموں کی طرف ظاہر کی تھی۔[5] وہ جب بھی سلو چنہ کی فلم دیکھتی تو بہت تعریف کرتی۔ مگر اس کی ماں کو یہ شعبہ پسند نہیں تھا۔ بمبئی کے دورہ کے دوران نسیم نے فلم کی عکس بندی دیکھنے میں دلچسپی لی اور ایک نشت لی جو سہراب مودی کی فلم میں عکس بندی کے دوران اوپینل کھیلنے کے لیے تھی، مگر اس کی ماں نے انکار کر دیا، نسیم نے بھوک ہڑتال کر دی اور تب تک جاری رکھی جب تک اس کی ماں نے اس کو اجازت نہ دے دی۔[3] یہ کردار ادا کرنے کے بعد نسیم اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکی۔ اسکول اس کی اداکاری دیکھ کر حیران تھا اور اس کو ایک کم پیشہ قرار دیا۔
Remove ads
کیریئر
ان کے ساتھ اس نے کئی سالوں تک کام کیا۔ اس کی شہرت عروج پر 1939 میں فلم" پکار " جس میں اس نے ملکہ نور جہاں کا کردار ادا کیا, سے ہوئی۔[6] موسیقیار نوشاد کے مطابق، اس نے اپنی فلموں کے اشتہارات کی تشہیر پر اس کو نسیم عرف پری چہرہ کہا جانے لگا۔
ذاتی زندگی
نسیم بانو نے اپنے بچپن کے دوست احسان الحق سے شادی کی، جن کے ساتھ ہی انھوں نے تاج محل پکچرز کا آغاز کیا۔ ان کی ایک بیٹی مقبول اداکارہ سائرہ بانو تھیں اور مشہور زمانہ اداکار دلیپ کمار کی ساس تھیں۔[7]
نسیم بانو 18 جون 2002 کو 85 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئیں۔[8]
فلمو گرافی
Remove ads
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads