ویمی
ہندوستانی ادا کارا From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
ویمی (انگریزی: Vimi) ایک بھارتی فلمی اداکارہ تھیں جنھوں نے بھارتی فلموں میں اداکاری کی۔ اس کی موت کے بعد جاری کیے جانے والے ایک بیان میں تفصیلات سامنے آئیں جن میں ان کے شوہر کی طرف سے جسمانی زیادتی کا نشانہ بننا جو ان کی حتمی علیحدگی کا باعث بنا۔ [2] علیحدگی کے بعد انھوں نے کلکتہ میں ٹیکسٹائل کا کاروبار شروع کیا لیکن وہ بھی بری طرح ناکام رہا۔ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی سے مایوس ہوکر ویمی نے شراب نوشی اختار کی۔ [3] جب ان کا پیسہ کم ہونا شروع ہوا تو انھوں نے اپنے اخراجات اور مشروبات خریدنے کے لیے جسم فروشی شروع کر دی۔ [3] [4] پریشان کن اور اندوہناک زندگی کے بعد، ویمی 22 اگست 1977ء کو نناوتی اسپتال کے جنرل وارڈ میں جگر کی بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش کو ایک ٹھیلے پر آخری رسومات کے لیے لے جایا گیا۔ [5]
Remove ads
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads