پنجاب کرکٹ ٹیم (بھارت)

From Wikipedia, the free encyclopedia

Remove ads

پنجاب کرکٹ ٹیم بھارت کی ریاست پنجاب کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ کئی رانجی ٹروفی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔ اس ٹیم کے کئی کھلاڑی بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بنے ہیں اور عالمی سطح پر نام بھی کمائے ہیں۔

اجمالی معلومات افراد کار, کپتان ...
Remove ads

پنجاب کرکٹ ٹیم کے کوچ کا انتخاب

2004ء میں انتخاب عالم کو بھارتی ریاست پنجاب کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کرکٹ کھلاڑی کو کسی بھارتی صوبے کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔ اس عہدے کی پیشکش بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر آئی ایس بندرا نے کی تھی جو اس وقت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ انتخاب نے نے کافی سوچ بچار کے بعد یہ پیشکش قبول کی ہے اور اس تاثر کا اظہار کیا کہ یہ ذمہ داری ان کے لیے ایک چیلنج تو ہے مگر ایک جیسی ثقافت، زبان اور ماحول ہونے کی وجہ سے انھیں یقین ہے کہ انھیں اپنے کام میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔[1]

Remove ads

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads