چنڈی گڑھ
ہندوستان کے ایک شہر کا نام From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
چنڈی گڑھ بھارت کے صوبے پنجاب کا ایک شہر ہے۔ یہ شہر شمالی ہندوستان کی دو ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے دار الحکومت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ چنڈی گڑھ کا مطلب ہے "چنڈی کا قلعہ"۔ چنڈی گڑھ کا نام ایک قدیم چندی مندر سے جوڑا جاتا ہے۔ چندی گڑھ کا مطلب "خوبصورت شہر" بھی لیا جاتا ہے۔2001ء کی مردم شماری کے مطابق چندی گڑھ میں شامل موہالی، پنچکلا اور زرقپور سیمت اس کی آبادی 1,165,111 ہے۔ شہر میں ہریانہ، انبالہ، پنچکلا، موہالی، پٹیالہ اور روپڑ کے اضلاع شامل ہیں۔ یہ شہر ہندوستان کا پہلا منصوبہ بند طریقہ سے آبادکردہ شہر ہے۔ چنڈی گڑھ نہ صرف ایک شہر، دار الحکومت ہے بلکہ اسے ہندوستان کی یونین ٹیریٹری کی حیثیت بھی حاصل ہے۔ اس اعتبار سے یہ شہر براہ راست ہندوستان کی مرکزی حکومت کے زیر انتظام آتا ہے۔

Remove ads
اشتقاقیات
چندی گڑھ کا نام مقامی دیوی چنڈی کے نام اور اس کے مندر پر پڑا تھا۔ یہ دیوی پاروتی کا جنگجو اوتار ہے۔ چنڈی دیوی شوالیک پہاڑیوں کی مقامی دیوی تھی اور اس کی قوت مانی جاتی تھی۔ شوالیک پہاڑیاں ہمالیہ کی جنوب ترین پہاڑیاں ہیں۔[5] مشرقی پنجاب میں اس شہر کا نام چنڈی گڑھ بلایا جاتاـ
تاریخ
1947 میں برصغیر کی تقسیم میں جب بھارت اور پاکستان معرض وجود میں آئے تو پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ چنانچہ لاہور پاکستانی پنجاب کا دار الحکومت بننے کے بعد ہندوستانی پنجاب کو ایک نئے دار الحکومت کی ضرورت تھی۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے ایک نیا شہر بنایا گیا۔ جواہر لال نہرو کے نئے شہر کمیشن اور یہ لے کوربوزیہ کی طرف سے بنایا گیا تھا
تصویروں میں چندی گڑھ
- ٹاٹا بس مارکوپولو
- چندی گڑھ میں راک گارڈن میں آبشار
- چندی گڑھ کے ایک مندر کا منظر
- چندی گڑھ ٹی پارک
موسم
Remove ads
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads