چارلس ڈاروین
انگریزی ماہر فطرت اور ماہر حیاتیات (1809-1882) From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
چارلس ڈارون (1809–1882) ایک انگریز ماہر حیاتیات تھا، جس نے نظریہ ارتقا پیش کیا اور دنیا کی سوچ میں بہت بڑی تبدیلی لے کر آیا۔
Remove ads
ابتدائی زندگی
ڈارون 12 فروری 1809 کو شریوزبری انگلستان میں پیدا ہوا۔ 16 سال کی عمر میں اسنے ایڈنبرا یونیورسٹی میں طب کے شعبے میں داخلہ لیا لیکن اسے یہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا وہ پھر کیمبرج میں دینیات کی تعلیم حاصل کرنے گیا۔ اسے پڑھائی کی بجائے گھڑ سواری اور بندوق چلانا زیادہ اچھا لگا اس کے باوجود اس کی دلچسپیوں کو دیکھتے ہوئے اسے مطالعاتی بحری جہاز بیگل کے مہم جویانہ سفر کے لیے منتحب کر لیا جاتاہے۔ ڈارون 1831 میں 22سال کی عمر میں بیگل پر دنیا کے گرد سفر پر روانہ ہوا اس لمبے سفر کے دوران میں ڈارون بہت قدیم قبیلوں سے ملا بہت سارے فوسل دریافت کیے اور بہت زیادہ تعداد میں پودوں اور جانوروں کا مشاہدہ کیا ان مشاہدات کو اس نے بڑی تفصیل سے قلم بند کیا۔
ان مشاہدات کی بنیاد پر اسنے بے شمار کتابیں لکھیں جن میں سب سے مشہور اصل الانواع (Origin Of Species) ہے۔ ڈارون کے نظریہ ارتقا کو اب سائنس کی مسلمہ حقیقت کا درجہ حاصل ہے-
Remove ads
مزید پڑھیے
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads