کاجل اگروال
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
کاجل اگروال (انگریزی: Kajal Aggarwal) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[2]
19 جون 1985ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجل اگروال کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے، کاجل نے ممبئی کے اسکول اور کالج سے تعلیم مکمل کی۔ اداکارہ نے ’’ ماس میڈیا ‘‘ میں گریجویشن کی۔ ان کا فلمی کیرئیر حادثاتی طور پر شروع ہوا تھا۔ وہ ماس میڈیا کی طلبہ تھیں کہ انٹرن شپ کے دوران ایک فوٹو شوٹ پر کام کرتے ہوئے ایک فوٹر گرافر نے انھیں ماڈلنگ کی ترغیب دی اور مختلف جگہوں پر ان کے پورٹ فولیو روانہ کر دئے۔ ان تصویروں کو دیکھ کر ساؤتھ انڈیا کے ایک بڑے ڈائریکٹر نے انھیں اپنی فلم کی پیشکش کر دی اور یوں وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کی بجائے فلم نگری میں آپہنچیں۔[3]
کاجل اگر وال نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تیلگو اور تامل فلموں سے کیا۔ لیکن اس سے پہلے ہی کاجل نے سال 2004 ء میں وہ ہندوستانی (ہندی) فلم ’’کیوں ہو گیا ناں۔ ‘‘میں معاون اداکارہ کے طور پر مختصر کردار نبھایا۔ اس فلم میں انھوں نے ایشوریہ رائے کی دوست کا کردار ادا کیا تھا لیکن اسی فلم میں انھوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ مہمان اداکارہ کی چھاپ لگ گئی تو کیریئر یہیں تک محدود ہو کر رہ جائے گا لہٰذا انھوں نے سائوتھ انڈین انڈسٹری کا رخ کیا۔ پہلی فلم کے تین سال بعد یعنی 2007ء میں ان کی پہلی تیلگو فلم لکشمی کلیانم ریلیز ہوئی۔ ہلکجس میں انھوں نے مرکزی کردار نبھایا۔ یہ فلم 2007 ء میں ریلیز کی گئی، اس فلم نے باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کیا اور یوں کاجل کا بطور ہیروئن کیریئر شروع ہوا۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم چندا ماما کامیابی سے ہمکنار ہوئی جس نے انھیں ٹاپ ہیروئنز میں شامل کر دیا۔ تھوڑے ہی عرصے میں کاجل سائوتھ انڈسٹری کی ایک ور سٹائل ہیروئن بن گئیں۔ انھوں نے دو درجن کے قریب سائوتھ انڈین فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا جن میں زیادہ تر فلمیں کامیاب رہیں اور کاجل کو بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز ملے۔ جنوبی ہند میں بنائی گئی تامل، کنڑ اور تیلگوزبانوں میں ان کی مشہور فلموں میں مگادھیرا، آریہ 2، ڈارلنگ، مسٹر پرفیکٹ، توپاکی، برندھاونم، بزنس مین، ویرا، بادشاہ،، لکشمی کلیانم، چندا ماما، سروجا وغیرہ شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کاجل ان تنیوں زبانوں سے نابلد تھیں اور ایک پیور پنجابی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اس کے باوجود وہ علاقائی فلموں کا جانا پہچانہ نام ہیں او رکاجل ساؤتھ انڈین مشہور و معروف اداکارہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔[4][5] کاجل اگروال کی بہن نیشا اگروال بھی ایک ایکٹریس ہیں۔
2010 ءاور2011 ء کاجل کے لیے بہت لکی ثابت ہوئے۔ ان دو سالوں میں ریلیز ہونے والی ان کی فلموں نے باکس آفس پر دھوم مچائے رکھی اور انھوں نے مسلسل اپنی کامیابیوں کے جشن منائے۔ 2011 ء میں کاجل اگروال نے بطور ہیروئن اپنی پہلی ہندی فلم سنگھم سے بالی وڈ میں اپنی پہچان بنائی اس فلم میں انھوں نے اجے دیوگن کے مقابل بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا اور انھیں بے پناہ پزیرائی ملی۔ فلم سنگھم سلمان خان کی فلم ریڈی کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی اور ان دونوں فلموں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ دونوں فلموں کی باکس آفس کولیکشن زبردست رہی اور حیرت انگیز طور دونوں فلمیں بالی ووڈ کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئیں۔ اس فلم میں کاجل کی عمدہ اداکاری کی وجہ سے انھیں بہترین نئی اداکارہ کے کئی ایوارڈز ملے۔ سنگھم کی کامیابی کے بعد کئی بالی ووڈ ڈائریکٹرز نے انھیں اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم انھوں نے فوری طور پر کوئی فلم سائن نہیں کی۔ وہ دوبارہ سائوتھ چلی گئیں اور کچھ نئی فلموں کے علاوہ اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئیں۔2012 ء میں ان کی پانچ سائوتھ انڈین فلمیں ریلیز ہوئیں جبکہ اس دوران انھوں نے اکشے کمار کے ساتھ ایک بالی ووڈ فلم اسپیشل چھبیسسائن کی۔ فلم اسپیشل 26 رواں سال کے آغاز میں ریلیز ہوئی جو باکس آفس پر سنگھم جیسی تو نہ ثابت ہو سکی تاہم پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ کاجل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ سائوتھ کی دیگر اداکارائوں کی طرح انھوں نے بریک تھرو ملنے کے بعد دھڑا دھڑ فلمیں سائن کرنے کی بجائے معیاری کام کرنے کو ہی ترجیح دی۔ ہندی فلموں کے شائقین انھیں ایک بار پھر کسی بالی ووڈ فلم میں دیکھنے کے منتظر ہیں تاہم ان کی کسی ہندی فلم کے ریلیز ہونے کے ابھی امکانات نہیں۔ ان کی اس وقت سات سائوتھ انڈین فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ کاجل اب بولی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری۔۔ دونوں جگہ کام میں مصروف ہیں۔[6]
Remove ads
اعزازات
کاجل اگروال کو 2009ء، 2010ء اور2011 ء کے دوران تیلگو اور ہندی فلم میں کئی مرتبی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزدکیا گیا۔ 2010 اور 2013ء میں انھیں بہترین اداکارہ کا سینما ایوارڈ (ساؤتھ انڈین مووی ایوارڈ) دیا گیا۔[5]
فلموگرافی
† | فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
Remove ads
مزید دیکھیے
فہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
|
بیرونی روابط
![]() |
ویکی ذخائر پر کاجل اگروال سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads