کلٹی زبانیں
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
کلٹی زبانیں یا کیلٹک زبانیں (Celtic languages) (عمومی تلفظ: /ˈkɛltɪk/ کیلٹک لیکن کبھی کبھار /ˈsɛltɪk/سیلٹک بھی کہا جاتا ہے) [1]،ہند۔یورپی لسانی خاندان [2] کی شاخ پروٹو-کیلٹک زبان سے تعلق رکھنے والی ایک زبان ہے۔
جدید کیلٹک زبانیں زیادہ تر یورپ کے شمال مغربی کنارے پر بولی جاتی ہیں جس میں جزیرہ آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز، بریتانیہ، کورنوال اور آئل آف مین قابل ذکر ہیں۔ ویلش بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ارجنٹائن کے علاقے پیٹاگونیا میں بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اسکاٹش گیلک بولنے والے کچھ لوگ نووا سکوشیا میں موجود ہیں۔ کیلٹک زبانیں بولنے والے کچھ تارکین وطن ریاستہائے متحدہ [3]، کینیڈا، آسٹریلیا [4] اور نیوزی لینڈ میں بھی موجود ہیں۔
پہلے ہزارے قبل مسیح میں یہ یورپ، جزیرہ نما آئبیریا، بحراوقیانوس سے بحیرہ شمال کے ساحل تک، وادی رائن اور اور نیچے داودی ڈینیوب سے ہوتے ہوئے بحیرہ اسود تک، شمالی بلقان سے وسطی اناطولیہ تک بولی جاتی تھیں۔
Remove ads
حیات زبانیں
کئی کیلٹک زبانیں معدوم ہو چکی ہیں، چھ کیلٹک زبانیں ایسی ہیں جن کے بولنے والے اب بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں مندرجہ ذیل ہیں۔
ان میں گویڈیلک زبانیں (آئرش، اسکاٹش گیلک) جو وسطی آئرش سے نکلی ہیں اور بریطانی زبانیں (ویلش اور بریٹن) جو عام بریطانی سے نکلی ہیں۔
دیگر دو کورنش (ایک بریطانی زبان) اور مینکس (ایک گویڈیلک زبان) جدید دور میں معدوم ہو چکی ہی۔ [5][6][7]
آبادیات
Remove ads
جدول موازنہ
Remove ads
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads