کم کاٹن

کرکٹ امپائر From Wikipedia, the free encyclopedia

Remove ads

کم ڈیان کاٹن (پیدائش:24 فروری 1978ء) نیوزی لینڈ کی ایک خاتون کی کرکٹ امپائر ہیں۔ [1] [2] [3] اگست 2018ء میں وہ 2018-19ء کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر ٹورنامنٹ کے میچوں میں کھڑی ہوئیں اور اگلے مہینے آئی سی سی امپائرز کے ترقیاتی پینل میں شامل کر دی گئیں۔ [4] [5] [6] فروری 2020ء میں آئی سی سی نے انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020ء کے آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران میچوں میں امپائرز میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا۔ [7] کاٹن کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے دو آن فیلڈ امپائروں میں سے ایک کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا۔ فروری 2022ء میں انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے آن فیلڈ امپائروں میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [8] [9] 1 اپریل 2022ء کو آئی سی سی نے کاٹن کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے آن فیلڈ امپائرز میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا۔ [10]

اجمالی معلومات ذاتی معلومات, مکمل نام ...
Remove ads

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads