گوجرخان ریلوے اسٹیشن
ضلع راولپنڈی میں ایک مصروف ترین ریلوے اسٹیشن From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
گوجرخان ریلوے اسٹیشن، گوجرخان، ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔[1] یہ تحصیل گوجرخان کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔

اس ریلوے اسٹیشن پر عملہ ہروقت موجود رہتا ہے اور یہاں پرایک بکنگ آفس بھی ہے۔ ریلوے اسٹیشن 2 پلیٹ فارموں پر مشتمل ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لیے لکڑی اور سٹیل سے بنے ہوئے پل موجود ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر 3 ریل لائنیں ہیں۔ یہاں سے ریل گاڑیاں کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، نوشہرہ، حیدرآباد، سبی، سکھر، اٹک، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، سرگودھا، کوٹری، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور جیکب آباد اور پاکستان کے دوسرے شہروں کو جاتیں ہیں۔ اس اسٹیشن پر ریل گاڑیاں صرف دو منٹ کے لیے رکتیں ہیں۔
Remove ads
تاریخ
گوجرخان ریلوے اسٹیشن , پاکستان بننے سے قبل برطانوی دور میں بنایا گیا تھا۔ اور اس کا قیام 1916ء میں رکھا گیا۔
سہولیات
اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔ گوجرخان ریلوے اسٹیشن میں تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہاں ریلوے ریزرویشن اور انفارمیشن آفس اور کارگو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہے۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک وسیع کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جن میں ٹک شاپ، واٹر کولر، بیت الخلا اور آرام کی جگہیں وغیرہ شامل ہیں۔
ٹرین سروسز
گوجر خان ریلوے اسٹیشن پر کچھ ٹرینیں رکتی ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
رابطہ کی معلومات
گوجرخان ریلوے اسٹیشن کا رابطہ نمبر ہے۔ مزید معلومات کے لیے گوجرخان ریلوے اسٹیشن بکنگ آفس جا سکتے ہیں یا 117 پر پاکستان ریلوے کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق گوجرخان ریلوے اسٹیشن کا کوڈ GKN ہے۔
ذرائع نقل و حمل
اسٹیشن کے بالکل باہر ایک بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ ہے، جس سے مسافروں کے لیے اسٹیشن آنے اور جانے میں آسانی ہوتی ہے۔
تصاویر
- پلیٹ فارم، ریلوے روڈ والی سائیڈ سے
- پلیٹ فارم، ہاوسنگ اسکیم والی سائیڈ سے
- سبک خرام ایکسپریس
- سامنے سے ریلوے اسٹیشن کا نظارہ
- مسافر خانہ
- پلیٹ فارم
- مسافر خانہ کا پلیٹ فارم سے نظارہ
- اسٹیشن ماسٹر کی عمارت
- ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے پل
- گوجرخان ریلوے اسٹیشن ٹیگ
- گوجرخان ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم 2 سے منظر
مزید دیکھیے
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads