اسلامی تقویم
ہجری From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
سانچہ:Infobox calendar date today
قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔ سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔
Remove ads
تکنیکی معلومات
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت 26 صفر کو ہوئی۔ مگر چونکہ عرب لوگ سال کا آغاز محرم سے کیا کرتے تھے اس لیے اسلامی سال کو ایک ماہ 25 دن پیچھے سے شمارکیا گیا۔ اس لیے پہلی قمری ہجری کی پہلی تاریخ یعنی اول محرم مؤرخہ 16 جولائی 622ء کے مطابق ہوئی۔ حسب سابق اس میں بارہ ماہ رکھے گئے۔ ہر مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔ جس کے شروع ہونے کا فیصلہ چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ قمری ہجری سال ہر عیسوی سال کی نسبت دس یا گیارہ دن پہلے شروع ہوتا ہے یعنی ہر سال ہجری اور عیسوی سال کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ سن 2042 میں ایک ہی قمری ہجری اور عیسوی سال ہوگا۔ ہر 33 یا 34 سال بعد ایسا موقع آتا ہے جب ایک قمری ہجری سال مکمل طور پر ایک عیسوی سال کا اندر ہی رہتا ہے جیسا سن 2008 عیسوی میں۔
Remove ads
ہجری یا اسلامی تقویم کے مہینے
ہفتے کے دن
Remove ads
اہم تواریخ
Remove ads
ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی
قمری ہجری سے عیسوی تاریخ میں منتقلی کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہجری سال کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں۔ جواب میں اعشاریہ سے پہلے جو حصہ ہے وہ سال کو ظاہر کرے گا۔ اگر اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دے دی جائے تو جواب میں ان دنوں کی تعداد آ جائے گی جتنے دنوں کے بعد اس عیسوی سال میں یکم محرم ہوگی۔ یہ اعداد و شمار ایک یا دو دن کے فرق سے معلوم ہوں گے کیونکہ ایک ہی وقت میں دنیا کے مختلف حصوں میں دو مختلف اسلامی تاریخیں ممکن ہیں۔ 0.970224 اصل میں عیسوی سال کے حقیقی دورانیہ کو ہجری سال کے حقیقی دورانیہ پرتقسیم کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر 1428 کو 0.970224 سے ضرب دیں اور اس میں 621.5774 جمع کر دیں تو جواب میں 2007.057272 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ 1428 ہجری سن 2007 عیسوی میں شروع ہوگا۔ اگر 2007.057272 کے اعشاریہ کے بعد والے حصے کو 365 سے ضرب دی جائے تو 20.9 حاصل ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ یکم محرم 1428 ہجری دنیا کے کچھ حصوں میں 20 جنوری 2007 عیسوی اور کچھ حصوں میں 21 جنوری 2007 عیسوی کو شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ چونکہ عیسوی تقویم میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں اس لیے 1500 عیسوی سے پہلے کی تاریخوں سے یکم محرم کا حساب لگانے کے لیے 365 سے ضرب دینے کے بعد تین تفریق کرنا ضروری ہے۔
Remove ads
ہجری مہینے
محرم (مہینہ)|صفر|ربیع الاول|ربیع الثانی|جمادی الاول|جمادی الثانی|رجب|شعبان|رمضان|شوال|ذوالقعدہ|ذوالحجہ |
بیرونی روابط
- اسلامی کیلنڈر
- اسلامی کیلنڈر
- آج کی اسلامی تاریخآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ islamicdatetoday.net (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- پاکستان میں آج کی اسلامی تاریخ کیا ہے
- ہجری سے عیسوی اور عیسوی سے ہجری میں منتقلی کا سافٹ ویئرآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ rabiah.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- http://prayer.al-islam.com/convert.asp?l=engآرکائیو+شدہ+(غیرموجود+تاریخ)+بذریعہ+prayer.al-islam.com+(نقص:نامعلوم+آرکائیو+یو+آر+ایل)
![]() |
ویکی ذخائر پر اسلامی تقویم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Remove ads
مزید دیکھیے
- گریگورین تقویم
- ہجری سال
- ہجری کلینڈر یا تقویمِ ہجری کے 1400 سال کی تکمیل اور پندرہویں اسلامی صدی کے آغاز، 1980، 81 میں پوری دنیا میں اس نئی صدی کو منایا گیا۔ اس کے لیے خاص طور پر یادگاری سکے جاری کیے گئے۔ تفصیل کے لیے لنک:https://urdu3.com/commemorative-coins-of-islamic-word/آرکائیو+شدہ+(غیرموجود+تاریخ)+بذریعہ+urdu3.com+(نقص:نامعلوم+آرکائیو+یو+آر+ایل)
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads