بھارت میں بدھ مت

From Wikipedia, the free encyclopedia

بھارت میں بدھ مت
Remove ads

بدھ مت ایک عالمی مذہب ہے، جو سلطنت مگدھ (اب بہار، بھارت) قدیم سلطنت میں اور ارد گرد شروع ہوا اور گوتم بدھ کی تعلیمات پر مبنی ہے[حاشیہ 1] جس کو ایک "بدھ" ("دانش مند"[3]) سمجھا گیا تھا۔

اجمالی معلومات کل آبادی, گنجان آبادی والے علاقے ...

بدھ مت بدھ کی زندگی میں ہی مگدھ سلطنت میں پھیلنے لگا تھا۔ اپنی عمر کے پینسیویں سال میں نروان حاصل کرنے کے بعد گوتم بدھ نے اپنی زندگی اپنے دریافت کردہ نجات کے راستے اور زندگی کے بارے میں اپنے نظریات کی تبلیخ و اشاعت میں گزار دی۔اس دوران بدھ نے شمالی ہندوستان اور خاص طور پر اس کے مشرقی حصہ میں اپنے ماننے وصالوں کا ایک بڑا حلقہ پیدا کر لیا تھا۔

بدھ مت بھارت میں قومی اقلیت قرار دیے گئے 6 مذاہب میں سے ایک ہے۔ مشہور بادشاہ اشوک اعظم نے بدھ مت قبول کیا اور اس کی ترویج کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔ اس نے بدھ بھکشوؤں کے لیے نئی خانقائیں تعمیر کی، انھیں جاگیریں اور انعامات عطا کیے۔ جگہ جگہ بدھ مت کی تاریخ سے وابستہ مقدس مقامات پر عمارتیں بنواغیں اور کتبے نصب کرائے اس طرح ہندوستان میں بدھ مت کی ظاہری حالت کو تقویت ملی۔ اشوک نے ہی بدھ بھکشوؤں کی تجویز پر اجتماع کا اعلان کیا۔ اس اجتمماع کا مقصد بدھ مت میں در ائی بدعات کا قلع قمع کرنا تھا۔ [4]

Remove ads

بھارت میں حیثیت

Thumb
بھارت میں بلحاظ ضلع بدھ آبادی، 2011ء بھارت میں مردم شماری کے مطابق

2011ء بھارت میں مردم شماری کے مطابق بھارت میں 8.4 ملین بدھ مت کی آبادی ہے لیکن بدھ رہنماؤں کا دعوی ہے کہ بھارت میں بدھ مت آبادی کی تعداد 50 تا 60 ملین ہے۔[5] مہاراشٹر میں، بھارت میں بدھ مت کی سب سے بڑی تعداد ہے، جو کل آبادی کا 5.81% ہے۔[6][7] تقریباً 90 فی صد نویان بدھ ریاست میں آباد ہیں۔

اجمالی معلومات بدھ آبادی میں اضافہ, مردم شماری ...

بھارت میں 1951ء کی مردم شماری کے مطابق، 1.81 لاکھ (0.05%) جواب دہندگان نے کہا کہ وہ بدھ مت سے تعلق رکھتے ہیں۔ 1961ء کی مردم شماری میں، بھیم راؤ رام جی امبیڈکر fc 1956ء میں اپنے لاکھوں پیروکاروں کے ساتھ نیویانا بدھ مت اپنایا، جس سے بدھ آبادی میں 3.2 ملین (0.74%) اضافہ ہوا۔

بھارت میں 2011ء کی مردم شماری

دیگر معلومات ریاست, بدھ آبادی (اندازہ) ...
Remove ads

مزید دیکھیے

حواشی

  1. قدیم ہندوستان میں کپل واستو سلطنت (موجودہ لمبینی، نیپال) کے شہزادے کے طور پر پیدا ہوئے۔[2]

حوالہ جات

مزید پڑھیے

بیرونی روابط

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads