ہیر رانجھا (فلم 1970ء، پنجابی)

پاکستانی پنجابی فلم From Wikipedia, the free encyclopedia

Remove ads

ہیر رانجھا (انگریزی: Heer Ranjha) 1970ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستان کی مقبول ترین فلم ہے۔ یہ فلم پنجاب کی مشہور لوک داستان ہیر رانجھا پر مبنی تھی جسے وارث شاہ نے تحریر کر کے امر کر دیا۔[1]

اجمالی معلومات ہیر رانجھا, ہدایت کار ...

ہیر رانجھا کی داستان پر اس فلم سے پہلے بھی کئی فلمیں بن چکی تھیں۔ تقسیم ہند سے پہلے اس داستان پر 1932ء میں ہیر رانجھا (فلم ساز عبد الرشید کاردار) کے نام سے فلم بنی جب کہ قیام پاکستان کے بعد نذیر نے 1955ء میں ہیر اور 1962ء میں ہیر سیال کے نام سے اس داستان کو فلم بند کیا گیا مگر 1970ء میں ریلیز ہونے والی فلم ہیر رانجھا کو بلاشبہ ایک شاہکار فلم قرا دیا جا سکتا ہے۔[1]

ہیر رانجھا کی نمائش 19 جون، 1970ء کو ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز اعجاز اور مسعود پرویز، ہدایت کار و کہانی کار مسعود پرویز،موسیقار خواجہ خورشید انور، نغمہ نگار احمد راہی اور عکاس مسعود الرحمان تھے۔ اس فلم میں فردوس اور اعجاز درانی نے ہیر اور رانجھا کا کردار ادا کیا۔[1]

Remove ads

اداکار

موسیقی

اس فلم کی موسیقی خواجہ خورشید انور نے ترتیب دی جبکہ نغمات احمد راہی تحریر کیے۔ پس پردہ گلوکاروں میں ملکہ ترنم نور جہاں، مسعود رانا، نسیم بیگم اور غلام علی شامل تھے۔[1]

نغمات

تمام بول احمد راہی نے لکھے; تمام موسیقی خورشید انور نے کمپوز کی۔

دیگر معلومات نمبر., عنوان ...

اعزازات

فلم ہیر رانجھا نے مجموعی طور پر پانچ (05) نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ اس فلم نے یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں[1]:

دیگر معلومات نمبر شمار, شعبہ ...

بیرونی روابط

حوالہ جات

Loading related searches...

Wikiwand - on

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Remove ads