اقوام متحدہ سلامتی کونسل
From Wikipedia, the free encyclopedia
اقوام متحدہ سلامتی کونسل یا مختصر طور پر سلامتی کونسل (انگریزی: United Nations Security Council مختصراً (UNSC)) اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والا دوسرا بڑا ادارہ ہے جو دنیا میں امن سلامتی کا ذمہ دار ہے۔ اس کے رکن ممالک کی تعداد 15 ہوتی ہے جن میں سے 5 مستقل اراکین ہیں۔ ان مستقل اراکین کو حق تنسیخ حاصل ہے جس کی رو سے سلامتی کونسل میں زیر غور کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے سادہ اکثریت ہونے کے علاوہ ضروری ہے کہ پانچوں مستقل اراکین اس پر متفق ہوں ورنہ اس پر رائے شماری نہیں ہو سکتی۔ اس کے اختیارات، اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ ہیں اور انھیں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔ اختیارات کا استعمال قیام امن کی کارروائیوں کے لیے، بین الاقوامی پابندیوں کے قیام اور فوجی کارروائی کی اجازت لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات اقوام متحدہ سلامتی کونسل, مخفف ...
اقوام متحدہ سلامتی کونسل | |
---|---|
مخفف | (انگریزی میں: UNSC)، (جاپانی میں: 国連安保理)، (کوریائی میں: 안보리)، (فرانسیسی میں: CSNU)، (جرمنی میں: Weltsicherheitsrat)، (ہسپانوی میں: CSNU)، (روسی میں: СБ ООН)، (آسان چینی میں: 安理会)، (روایتی چینی میں: 安理會)، (یوکرینی میں: РБ ООН)، (بلغاری میں: СС на ООН)، (بیلا روسی میں: СБ ААН)، (ترکی میں: BMGK)، (پولش میں: RB ONZ)، (ڈچ میں: V-Raad)، (آذربائیجانی میں: BMT TŞ)، (سلوواک میں: BR OSN)، (رومانیائی میں: CSNU)، (چیک میں: RB OSN)، (افریکانز میں: VNVR) |
تاریخ تاسیس | 1946 |
قسم | صدر دفتر |
سربراہ | ارکان سے چنا جاتا ہے |
جدی تنظیم | اقوام متحدہ |
باضابطہ ویب سائٹ | http://un.org/sc/ |
درستی - ترمیم |
بند کریں