Thumb تولو رسم خط کا نمونہ

اجمالی معلومات تولو Tulu, مقامی ...
تولو
Tulu
ತುಳು
Thumb
مقامی بھارت
علاقہتولو ناڈو: کرناٹک اور کیرلا کے خطے [1]
مہاراشٹر[2]
خلیجی ممالک[3][4]
نسلیتتولو
مقامی متکلمین
1.7 ملین (2001 مردم شماری)e18
دراوڑی
  • جنوبی دراوڑی
    • تولو زبانیں
      • تولو
        Tulu
کنڑا رسم خط (دورِ حاضر)[5]
تولو رسم خط (تاریخی-کم مستعمل)
زبان رموز
آیزو 639-3tcy
گلوٹولاگtulu1258[6]
Thumb
تولو بولنے والا خطہ (تولو ناڈو)
بند کریں

تولو (Tulu) (Thumb یا ತುಳು ಬಾಸೆ، تولو باسے) ایک دراویڈی زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے کم ہے۔[7] تولو بولنے والے لوگوں کو تولوا کہلاتے ہیں۔ زیادہ تر تولو بولنے والے جنوب مغربی کرناٹک اور شمالی کیرالا کے سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں۔ ان علاقوں کو اکثر تولوناڈو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تاریخ

تولو زبان میں لکھے گئے پتھروں پر کندہ جو کتبے پائے گئے وہ سب 15-16 ویں صدی کے ہیں۔ چند ماہرین لسانیات کے مطابق تولو 2000 سال قبل ہی پروٹو دراوڑی زبان کی صورت میں آزادانہ طور پر پلی بڑھی زبان ہے۔ سنہ 200ء کے تمل سنگھ شاعر کی شاعری میں تولو ناڈو کی رقاصاؤں کے بارے میں ذکر ملتا ہے۔

اہلِ زبان

تولو زبان بولنے والی قوم کو تولوا کہا جاتا ہے۔ ریاست کرناٹک کے جنوبی اضلاع اوڈوپی، جنوبی کنڑا میں تولو بولنے والے بڑے پیمانے پر آباد ہیں۔ اس کے علاوہ کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کے جنوبی علاقے میں بھی تولو کے اہلِ زبان آباد ہیں۔ 2001ء کے مردم شماری کے مطابق اس کے بولنے والوں کی تعداد 1.7 ملین ہے۔[8]

جغرافیائی حدود

Thumb
قدیم تولو مملکت آلوا کھیڈا کا نقشہ

ملیالم زبان کے تاریخی ادب کیرلول پتی اور تمل زبان کے سنگم ادب میں جو معلومات فراہم دی ہیں ان کے مطابق تولوناڈو کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کے دریائے چندراگیری سے لے کر شمال میں کرناٹک کے شمالی کنڑا ضلع کے گوکرنا تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ یہاں آلوپا یا آلوا کھیڈا حکمرانوں کی سلطنت رہی ہے۔ منگلاپورم، اوڈوپی، کاسرگوڈ اور پوتور وغیرہ شہر تولو زبان و ادب کے مرکز رہے ہیں۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.