ریڈیو پاکستان
From Wikipedia, the free encyclopedia
ریڈیو پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قومی و سرکاری ادارہ برائے صوتی نشریات و اطلاعات ہے۔ اس ادارے کا انتظام و انصرام پاکستان براڈکاسٹنگ ایکٹ 1972ء کے تحت ہے۔ یہ ادارہ اقتصادی، زرعی، سماجی، سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شعبوں میں سماجی موضوعات پر مباحثوں، ڈراموں، فیچرز، دستاویزی پروگرام، سامعین کی شرکت والے مذاکروں، عام بات چیت، موسیقی اور خبروں کے پروگراموں کے ذریعے عوامی خدمات کی سرگرمیاں پیش کرنا ہے۔ بنیادی طور پر ریڈیو پاکستان دراصل قیام پاکستان سے پہلے آل انڈیا ریڈیو کے نام سے موجود تھا۔ مگر پاکستان کے قیام کے بعد یہ ادارہ ریڈیو پاکستان کے نام سے پیش کیا جانے لگا۔ آزادی کے بعد ریڈیو پاکستان نے اپنی شناخت پیش کی اور اردو اور بیس علاقائی زبانوں کے رابطے کے ذرائع کے طور پر استعمال سے اور جدید مواصلاتی مہارت کے ذریعے متنوع معلومات کی نشر و اشاعت، پاکستانی قومیت، اس کے نظام اور ثقافت کے احترام کے جذبات کو فروغ دینے کے قابل ہوا۔
![]() | |
قسم | ریڈیو نیٹ ورک ذریعہ برائے بین الاقوامی تعلقات ذریعہ برائے تعلقات عامہ |
---|---|
برانڈنگ | PBC |
ملک | پاکستان |
دستیابی | پاکستان عالمی سروس |
قائم | 23 جولائی1927ء |
شعار | قُولُوا لِلنَّاسِ حُسْناً ماخذ قرآن 2:83; "لوگوں سے اچھاکہو" |
صدر دفاتر | اسلام آباد, پاکستان |
دائرۂ کار | پاکستان دنیائے عالم |
مالک | حکومت پاکستان |
کلیدی شخصیات | سینیٹر پرویز رشید(وزیر اطلاعات) محکمہ اطلاعات و نشریات پاکستان (بورڈ آف گورنرز) |
قائم شدہ | اگست 14، 1947؛ 76 سال قبل (1947-08-14) |
تاریخ شروعات | 14 اگست 1947ء |
سابق نام | پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس |
ڈیجیٹل چینل | ایف ایم |
اینا لاگ چینل | اے ایم |
خطابی اشارے | PBC |
باضابطہ ویب سائٹ | سرکاری ویب گاہ |
اس وقت ریڈیو پاکستان سے پشتو، اردو، پنجابی سمیت 23 زبانوں میں پروگرام نشر کیے جاتے ہیں ۔