سجاد علی
پاکستانی گلوکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
سجاد علی ایک معروف پاکستانی گلوکار ہیں۔ وہ 24 اگست 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور کراچی کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کی، اداکاری اور ہدایتکاری کے میدان میں صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے سجاد علی نے اپنے چچا تصدق حسین سے کلاسیکی موسیقی کی تربیت حاصل کی۔
سجاد علی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 اگست 1966ء (58 سال) لاہور |
شہریت | پاکستان |
فنکارانہ زندگی | |
پروڈکشن کمپنی | ای ایم آئی |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، اداکار ، شاعر ، موسیقار |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سجاد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے بچوں کے لیے موسیقی کے پروگرام میں حصہ لیا اور چودہ برس کی عمر میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام راگ رنگ میں پرفارم کیا، انیس سو ترانوے میں سجاد علی کے گانے “بے بی آ ” نے موسیقی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانے اور البم شائقین کے پسندیدہ ہیں۔ جن میں “چیف صاب” ، “ابھی موڈ نہیں” ، “سوہنی لگدی” شامل ہیں۔ سجاد علی نے فلموں میں اداکاری اور ہدایتکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ “لو لیٹر” ، “منڈا تیرا دیوانہ” ، “ایک اور لو سٹوری” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
سجاد علی کی البمز بابیا، چیف صاب اور سوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کا آخری البم دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوا۔سجاد علی نے ہلکے انداز میں گا کر غزل گائیکی کو بھی نیا رنگ دیا۔ فلم بول کے لیے گائے گانے، دن پریشان ہے کو بہت پسند کیا گیا