غلام علی (گلوکار)
پاکستانی غزل گلوکار / From Wikipedia, the free encyclopedia
استاد غلام علی (پیدائش: 5 دسمبر 1940ء) پٹیالا گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی غزل گلوکار ہیں۔ آپ بڑے غلام علی خان کے شاگرد ہیں۔ آپ کا شمار عصر حاضر کے بہترین غزل گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ غزل سرائی میں آپ کا انداز اور اتار چڑھاؤ منفرد مانا جاتا ہے، کیونکہ اس میں دیگر غزل گائیکوں کے برعکس، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کا رنگ جھلکتا ہے۔ پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش کے علاوہ آپ امریکا، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی خاصے مقبول ہیں۔ آپ کی متعدد غزلیں بالی ووڈ فلموں میں لی گئی ہیں۔ آپ کی مشہور و معروف غزلوں میں ’’چپکے چپکے رات دن‘‘، ’’کل چودھویں کی رات تھی‘‘، ’’ہنگامہ ہے کیوں برپا‘‘، ’’کیا ہے پیار جسے‘‘، ’’یہ دل یہ پاگل دل‘‘ اور ’’ہم کو کس کے غم نے مارا‘‘ شامل ہیں۔ آپ کا حالیہ البم ’’حسرتیں’’ گلوبل انڈین میوزک اکیڈمی ایوارڈ 2014ء کے موقع پر بہترین غزل البم کے زمرے کے لیے نامزد ہوا۔
غلام علی | |
---|---|
غلام علی، چینائی میں | |
ذاتی معلومات | |
پیدائش | (1940-12-05) 5 دسمبر 1940 (عمر 83 برس)کالکی، ضلع سیالکوٹ، پنجاب، برطانوی ہند (موجودہ پاکستان) |
اصناف | غزل گائیک، کلاسیکی گلوکار |
پیشے | گلوکاری |
آلات | ہارمونیم |
سالہائے فعالیت | 1960ء–تاحال |