کوسم سلطان
From Wikipedia, the free encyclopedia
ماہ پیکر کوسم سلطان (ترکی: Kösem Sultan) سلطنت عثمانیہ کی ملکہ اور والدہ سلطان تھیں۔ کوسم سلطان عثمانی تاریخ کی طاقتور و با اقتدار خواتین میں سے ایک تھیں۔ کوسم نے اقتدار کی یہ قوت تب حاصل کی جب وہ 1610ء میں عثمانی سلطان احمد اول کی محبوب زوجہ بنیں اور بعد ازاں قانونی بیوی ہونے کا درجہ حاصل ہو گیا۔ 1623ء میں وہ عثمانی سلطان مراد رابع کی تخت نشینی پر والدہ سلطان بنیں اور بعد ازاں اپنے دوسرے بیٹے سلطان ابراہیم اول کی تخت نشیں ہونے پر 1640ء میں دوبارہ اِسی عہدے پر فائز ہوئیں۔ ستمبر 1651ء تک وہ سلطنت عثمانیہ کی بااَثر ترین خواتین اور طاقتور والدہ سلطان کے طور پر جانی جاتی تھیں۔[1] عثمانی تاریخ میں سلطنت خواتین کے عہد میں کوسم سلطان تقریباً 46 سال تک سیاسی و انتظامی معاملات میں دخل انداز رہیں۔ کوسم سلطان نے تقریباً 9 عثمانی سلاطین کا عہد حکومت دیکھا۔ سترہویں صدی عیسوی کے نصفِ اول تک وہ سلطنت عثمانیہ کا طاقتور ستون اور بنیاد خیال کی جاتی تھیں۔2 ستمبر 1651ء کو ینی چری بغاوت میں انھیں قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد انھیں عثمانی تاریخ میں والدہ معظمہ، والدہ مقتولہ، والدہ شہیدہ کے نام سے یاد کیا گیا۔[2] عثمانی مؤرخین انھیں کوسم والدہ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
ماہ پیکر کوسم سلطان | |
---|---|
کوسم سلطان کی اپنے فرزند کے ہمراہ تصویر | |
نائب السلطنت سلطنت عثمانیہ (پہلا عہد حکومت) | |
10 ستمبر 1623ء – 18 مئی 1632ء (8 سال 8 ماہ 8 دن) | |
پیشرو | کوئی نہیں |
جانشین | عائشہ سلطان |
سلطنت | مراد رابع |
(دوسرا عہد حکومت) | |
8 اگست 1648ء– 2 ستمبر 1651ء (3 سال 25 دن) | |
جانشین | تورخان خدیجہ سلطان |
سلطنت | محمد رابع |
والدہ سلطان سلطنت عثمانیہ | |
10 ستمبر 1623ء– 2 ستمبر 1651ء (27 سال 11 ماہ 23 دن) | |
پیشرو | حلیمہ سلطان |
جانشین | تورخان خدیجہ سلطان |
خاصکی سلطان سلطنت عثمانیہ (زوجہ سلطان، شاہی ملکہ) | |
26 نومبر 1605ء– 22 نومبر 1617ء (11 سال 11 ماہ 27 دن) | |
پیشرو | صفیہ سلطان |
جانشین | عائشہ سلطان |
شریک حیات | سلطان احمد اول (1610ء–22 نومبر 1617ء) |
نسل | شہزادہ محمد مراد رابع شہزادہ قاسم ابراہیم اول عائشہ سلطان فاطمہ سلطان گوہرخان سلطان خانزادہ سلطان عاتکہ سلطان |
پیدائش | اناستاسیا 1589ء یونانی جزائر، تینوس، جمہوریہ وینس، موجودہ جنوبی ایجیئن، یونان |
وفات | 2 ستمبر 1651ء (عمر: 62 سال) توپ قاپی محل، استنبول، سلطنت عثمانیہ، موجودہ ترکی |
تدفین | سلطان احمد مسجد، ضلع فاتح، استنبول، ترکی |
مذہب | سنی اسلام (سابقہ راسخ العقیدہ مسیحی) |