![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/6/65/Maya_Nepal_Musee_Guimet_23092007_1.jpg/640px-Maya_Nepal_Musee_Guimet_23092007_1.jpg&w=640&q=50)
مایا دیوی
From Wikipedia, the free encyclopedia
مایا دیوی بدھ مت کے بانی گوتم بدھ کو جنم دینے والی ماں اور مہاپرجاپتی گوتمی، جنہیں بدھ نے پہلی بھکشونی (بدھ راہبہ) کا منصب عطا کیا، کی بہن تھیں۔[1][2]
مایا دیوی | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6ویں صدی ق م ![]() |
وفات | 6ویں صدی ق م ![]() |
وجہ وفات | ز چگی ![]() |
شہریت | شکیہ ![]() |
شریک حیات | شدھودن ![]() |
اولاد | گوتم بدھ ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ہمسر ملکہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بدھ روایت کے مطابق مایا دیوی کا گوتم بدھ کی پیدائش کے چند عرصے بعد (تقریباً سات دنوں بعد) انتقال ہو گیا تھا اور وہ ہندو-بدھ بہشت میں داخل ہو گئیں، نہ صرف گوتم کی والدہ بلکہ ان سے پہلے گذرے دوسرے بدھاؤں کی والداؤں کا بھی انتقال ہوا اور وہ بہشت میں داخل ہوئیں۔[1] اسی وجہ سے مایا گوتم کی پرورش نہ کر سکیں بلکہ ان کی پرورش ان کی خالہ و سوتیلی ماں مہاپرجاپتی گوتمی نے کی۔ مایا ایک موقع پر اپنے بیٹے کو نصیحت کرنے بہشت سے بھی اتری تھی۔[1]
سنسکرت زبان میں مایا سے مواد ”فریبِ نظر“ یا ”وہم“ ہے۔ مایا کو مہا مایا (عظیم مایا) اور مہا مایا (ملکہ مایا) بھی کہا جاتا ہے۔ تبتی میں انھیں گیوترولما اور جاپانی میں مایا بونین (摩耶夫人) کہا جاتا ہے۔ سہالی زبان میں ان کو مہامایا دیوی (මහාමායා දේවී) کے نام سے جانا جاتا ہے۔