وہ مسجد جہاں تحویل قبلہ کا حکم نازل ہوا From Wikipedia, the free encyclopedia
مدینہ منورہ کے محلہ بنو سلمہ میں واقع ایک مسجد جہاں 2ھ میں نماز کے دوران تحویل قبلہ کا حکم آیا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور صحابہ کرام نے نماز کے دوران اپنا رخ بیت المقدس سے کعبے کی جانب پھیرا۔ کیونکہ ایک نماز دو مختلف قبلوں کی جانب رخ کر کے پڑھی گئی اس لیے اس مسجد کو "مسجد قبلتین"یعنی دو قبلوں والی مسجد کہا جاتا ہے۔ یہ مسجد بئر رومہ کے قریب واقع ہے۔ مسجد کا داخلی حصہ قبہ دار ہے جبکہ خارجی حصے کی محراب شمال کی طرف ہے۔ عثمانی سلطان سلیمان اعظم نے 1543ء میں اس کی تعمیر نو کرائی۔
مسجد القبلتین | |
---|---|
مسجد قبلتین کا صدر دروازہ۔ | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 24°29′02.71″N 39°34′44.07″E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | سعودی عرب |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
سنہ تکمیل | 623 |
تفصیلات | |
گنجائش | 2000 |
گنبد | 1 |
مینار | 2 |
اس کی موجودہ تعمیر و توسیع سعودی شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں مکمل ہوئی۔ اس نئی عمارت کی دو منزلیں ہیں جبکہ میناروں اور گنبدوں کی تعداد بھی دو، دو ہے۔ مسجد کا مجموعی رقبہ 3920 مربع میٹر ہے۔ حالیہ تعمیر نو پر 3 کروڑ 97 لاکھ ریال خرچ ہوئے۔
اس مسجد کا نام مسجد قبلتین ہے جس کے لفظی معنی دو قبلوں والا مسجد، یہ نام اس مسجد کو اس لیے دیا گیا ہے کہ اس مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے ،اُس وقت مسلمانوں کا قبلہ مسجد اقصٰی ہوا کرتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھا ہی رہے تھے کہ قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی:
ترجمہ:(اے پیارے نبی !) تمھارے منہ کا بار بار آسمان کی طرف اٹھنا ہم دیکھ رہے ہیں لو، ہم اُسی قبلے کی طرف تمھیں پھیرے دیتے ہیں، جسے تم پسند کرتے ہو مسجد حرام کی طرف رُخ پھیر دو اب جہاں کہیں تم ہو، اُسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرو یہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی تھی، خو ب جانتے ہیں کہ (تحویل قبلہ کا) یہ حکم ان کے رب ہی کی طرف سے ہے اور بر حق ہے، مگرا س کے باوجود جو کچھ یہ کر رہے ہیں، اللہ اس سے غافل نہیں ہے۔
اسی آیت کے نازل ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حالتِ نماز میں ہی چہرہ مبارک مسجد اقصیٰ سے مسجد حرام کی طرف پھیر لیا۔ اسی طرح نماز میں پیچھے کھڑے صحابہ نے بھی رسول کی طرح منہ مسجد اقصیٰ سے مسجد حرام پھیر لیا۔ یہیں وجہ ہے کہ اس مسجد کو مسجد قبلتین (دو قبلوں والا مسجد ) کہا جاتا ہے۔
سانچہ:شیعہ اسلام میں مقدس ترین مقامات
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.