نیلی وہیل
From Wikipedia, the free encyclopedia
نیلی وہیل ، دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے۔ یہ ایک آبی ممالیہ جانور ہے جس کا وزن 190 ٹن اور لمبائی 33 میٹر تک ہو سکتی ہے۔ یہ موجودہ جانداروں میں سب سے بڑی جسامت کا حامل اور اب تک کے تمام جانداروں میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا جانور تصور کیا جاتا ہے۔ نیلی وھیل سمندروں میں رہتی ہے اور اس کا رنگ سرمئی مائل نیلا ہوتا ہے۔
نیلی وہیل | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
خطرہ زدہ انواع[1] | |
اسمیاتی درجہ | نوع [2][3] |
جماعت بندی | |
طبقہ: | حوتیہ Cetacea |
جنس: | بالینی وھیل Balaenoptera |
سائنسی نام | |
Balaenoptera musculus[2][3] لنی اس ، 1758 | |
حمل کی مدت | |
خريطة إنتشار الكائن | |
| |
درستی - ترمیم |
اس کی کم از کم تین مزید نوع پائی جاتی ہیں اور دیگر بالینی حوت کی طرح نیلی وھیل کی خوراک بھی صرف ایک چھوٹے سے شرمپ کی طرح کے آبی جاندار کرل پہ مشتمل ہوتی ہے۔ بیسویں صدی عیسوی سے پہلے تک نیلی وھیل تقریباً تمام بڑے سمندروں میں وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں لیکن ان کے کثیر شکار سے ان کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی تھی۔ 1966ء کے بعد سے ان کے شکار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2002ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی کُل تعداد 5000 سے 12000 کے درمیان ہے۔[4] نیلی وھیل کا جسم دیگر وھیل مچھلیوں کے مقابلے میں لمبا اور سڈول ہوتا ہے۔ اس کا سر چپٹا اور انگریزی حرف U کی مانند ہوتا ہے۔ مونہہ کا سامنے والا حصہ موٹا ہوتا ہے جس میں تقریبا 300 بالین پلیٹیں ہوتی ہیں۔ بالین ایک طرح کے بال نما ریشے ہوتے ہیں جو بالینی وھیل کے اوپری جبڑے سے لٹکے ہوتے ہیں۔ ان ریشوں سے مل کر بالینی پلیٹیں بنی ہوتی ہیں جو فلٹر کا کام کرتی ہیں۔ جب وھیل مونہہ کھول کر اس میں پانی بھرتی ہے تو یہ پلیٹیں اس پانی میں موجود ان کی خوراک یعنی کرِل کو باہر جانے سے روک دیتی ہیں اور اس طرح وھیل کے مونہہ میں صرف خوراک رہ جاتی ہے اور پانی فلٹر سے باہر نکل جاتا ہے۔ نیلی وھیل کے حلق میں خاص قسم کی تہیں بنی ہوتی ہیں جو زیادہ سے زیادہ پانی کو جمع کرنے میں اور باہر نکالنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک بالغ نیلی وھیل ایک دن میں تقریبا 3600 کلوگرام کرِل کھا سکتی ہے۔
نیلی وہیل مچھلی۔۔Blue whale
اس روئے زمین پر موجود سب سے بڑا جاندار۔۔۔۔
اس روئے زمین کا سب سے قدیم ترین جاندار۔۔۔
# یہ مچھلی 80 سے 100 فٹ ( 30 میٹر ) تک لمبی ھو سکتی ہے
# اس کا وزن 200 ٹن تک ھو سکتا ہے ایک ٹن میں ایک ہزار کلو گرام ھوتے ہیں
# اس کا دل ایک کار جتنا ہوتا ہے
# اس مچھلی کی زبان ایک ہاتھی کے وزن کے برابر ھوتی ہے ایک اوسط ہاتھی کا وزن 3 ٹن تک ہوتا ہے
# بلیو وہیل کا بچہ پیدائش کے وقت 25 فٹ کا ہوتا ہے جو اس روئے زمین پر پیدا ہونے والا سب سے بڑا نومولود ہوتا ہے
# اس کی عمر 80 سے 90 برس تک ھوتی ہے
# نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔ نیلی وہیل ایک نوالے میں 500 کلوگرام کرل(Krill) یا چھوٹی مچھلیاں کھا سکتی ہے، جس میں 4 لاکھ 57 ہزار کیلوریز ہوتیں ہیں۔ ایک نیلی وہیل 40 ملین کرل کھا سکتی ہے۔