ورلڈ وائڈ ویب
From Wikipedia, the free encyclopedia
ورلڈ وائڈ ویب، ایک عالمی (مشینی یا میکانیکی) جگہ یا فضاء ہے کہ جو قراء و تحریر (پڑھنے اور لکھنے) کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے انگریزی متبادل کو world wide web کہا جاتا ہے۔ جمع کو دستاویزات، تصاویر و عکس، کثیرالوسیط (multimedia) اور دیگر کئی اقسام کی معلومات کی نمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جنکو مجموعی طور پر ذرائع (resources) کہا جاتا ہے۔ ذرائع کی ان تمام اقسام کو ویب پر مقرر کردہ مخصوص اور مختصر عالمی شناختگروں کے ذریعے شناخت کیا جاتا ہے، ان شناختگروں کو یو آر آئی یا Uniform Resource Identifiers (مخصراً URI) کہا جاتا ہے۔ ان URI کے ذریعے معلومات کی تلاش، ان تک رسائی اور ان کے متقاطع حوالہ جات (cross-referenced) میں آسانی ہوجاتی ہے۔
پیش نظر مضمون اردو زبان میں نہیں ہے، لہذا اس کا فی الفور ترجمہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ براہ کرم ترجمہ کاری کے دوران میں اس بات کا خیال رکھیں کہ ترجمہ کی زبان لفظی ہونے کی بجائے بامحاورہ اور سلیس ہو۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
اکثر ویب کو انٹرنیٹ کا مترادف سمجھ لیا جاتا ہے لیکن ویب دراصل انٹرنیٹ پر موجود معلومات کا ایک وسیلہ یا وسیط ہے جو انٹرنیٹ کی فضاء میں دستیاب ہے ایسے ہی جیسے برقی برید (ای میل یا برقی مراسلہ)۔ انٹرنیٹ اور ویب کے افتراق کے بارے میں مزید معلومات کے لیے انٹرنیٹ تاریک نامی صفحہ مخصوص ہے۔