ویسٹ سائیڈ اسٹوری (فلم)
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویسٹ سائیڈ اسٹوری 1961 میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی ایک امریکی رومانوی نغماتی ڈراما فلم ہے جس کی ہدایات روبرٹ وائز اور جیروم روبنز نے دیں۔ فلم کی کہانی 1957 کے ایک نغماتی تھیٹر سے ماخوذ تھی، جو بذاتِ خود ولیم شیکسپیئر کے کھیل رومیو اور جولیٹ سے متاثر تھا۔ فلم کے مرکزی کردار نتالی ووڈ، رچرڈ بیمر، رس ٹمبلین، ریتا مورینو اور جارج چکیریس نے نبھائے۔
اجمالی معلومات ویسٹ سائیڈ اسٹوری, ہدایت کار ...
ویسٹ سائیڈ اسٹوری | |
---|---|
![]() فلمی پوسٹر از جوئے کیروف | |
ہدایت کار | روبرٹ وائز جیروم روبنز |
پروڈیوسر | روبرٹ وائز |
منظر نویس | ارنیسٹ لیمن |
ماخوذ از | ویسٹ سائیڈ اسٹوری از جیروم روبنز لیونارڈ برنسٹین اسٹیفن سونڈھیم اور آرتھر لورینٹس رومیو اور جولیٹ از ولیم شیکسپیئر (غیر مذکور) |
ستارے | نتالی ووڈ رچرڈ بیمر ریتا مورینو جارج چکیریس رس ٹیمبلین |
موسیقی | لیونارڈ برنسٹین |
سنیماگرافی | ڈینیل ایل فیپ، اے۔ایس۔سی |
ایڈیٹر | تھومس اسٹینفرڈ |
پروڈکشن کمپنی | دا میریش کارپوریشن سیون آرٹس پروڈکشن |
تقسیم کار | یونائیٹڈ آرٹسٹس |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 152 منٹ |
ملک | ریاست ہائے متحدہ |
زبان | انگریزی |
بجٹ | $6 ملین |
باکس آفس | $43.7 ملین |
بند کریں
یونائیٹڈ آرٹسٹس کے ذریعے 18 اکتوبر 1961 کو نمائش کے لیے پیش ہونے والی اس فلم کو ناقدین اور ناظرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور ریاست ہائے متحدہ میں یہ اُس سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔ فلم کو 11 اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور یہ 10 اعزازات جیتنے میں کام یاب رہی، جن میں بہترین فلم کا اعزاز بھی شامل تھا۔ یوں یہ سب سے زیادہ اعزازات حاصل کرنے والی نغماتی فلم بن گئی۔