ویکیپیڈیا:پتلی کھاتہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ویکیپیڈیا پر کسی نامناسب مقصد کے لیے ایک سے زیادہ صارف کھاتوں کا استعمال پتلی کھاتہ کہلاتا ہے۔ نا مناسب مقاصد میں دوسرے صارفین کو دھوکا دینے یا گمراہ کرنے کی کوشش، بات چیت یا اتفاق رائے میں خلل ڈالنا، پابندیوں سے بچنا یا کسی صورت میں ویکیپیڈیا کے معیار اور حکمت عملی کی خلاف ورزی جیسی صورتیں شامل ہیں۔
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
ویکیپیڈیا کے صارفین عام طور پر صرف ایک ہی کھاتہ (ترجیحاً اندراج شدہ) استعمال کرتے ہوئے ترامیم جاری رکھتے ہیں۔ ایک کھاتہ کا استعمال کرنے سے ترامیم میں تسلسل برقرار رہتا ہے، احتساب بہتر ہو سکتا ہے اور باہمی برادری کا اعتماد بڑھتا ہے جس سے دائرة المعارف کے لیے طویل مدتی استحکام کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔
پتلی کھاتے کی مختلف صورتیں یہ ہو سکتی ہیں:
- نیا کھاتہ بنا کر کے پتہ لگانے سے بچنا۔
- کسی دوسرے صارف کا کھاتہ استعمال کرنا۔
- خارج نوشتہ (log out) ہوکر اندراج نامہ نگاری میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے آئی پی ایڈریس کے طور پر ترامیم کرنا۔
- پرانے غیر استعمال شدہ کھاتوں کو بحال کرنا اور انھیں مختلف صارف کے طور پر پیش کرنا۔
- کسی تنازع میں دوستوں یا جاننے والوں کی یکطرفہ حمایت کرنے کے مقصد کے لیے کھاتہ بنانا۔