ٹائم (رسالہ)
From Wikipedia, the free encyclopedia
رسالہ ٹائم (تقلیدی پہچان: TIME) ایک ہفتہ وار امریکی خبری رسالہ ہے، جو نیویارک شہر سے شایع کیا جاتا ہے۔ اِس کی 3 مارچ 1923ء کی پہلی اشاعت کے بعد بریٹن ہیڈن اور ہینری لوس اِس رسالے کے پہلے مدیر ہوئے۔ بریٹن ہیڈن کے انتقال کے بعد، عرصہ دراز تک، ہینری لوس اِس رسالے کے اکلوتے مدیر رہے۔ چنانچہ، ہینری لوس کی شخصی سیاسی سوچ اِس رسالے پر غالب رہی۔
انتظامی مدیر | نینسی گبس |
---|---|
شعبہ | خبری رسالہ |
دورانیہ | ہفتہ وار |
ملک | ریاسَتہاۓ مُتحِدہ امریکہ |
مقام اشاعت | نیویارک شہر، نیویارک |
زبان | انگریزی |
ویب سائٹ | time |
آئی ایس ایس این | 0040-781X |
او سی ایل سی | 1311479 |
اِس رسالے کے دیگر بینالاقوامی سلسلے ہیں جیسے کہ یورپ کے لیے لندن سے شایع ہونے والا ٹائم یورپ (ماضی میں اِسے ٹائم ایٹلانٹک کے نام سے جانا جاتا تھا) اور ہانگ کانگ سے شایع ہونے والا ٹائم ایشیا جو پاکستان میں بھی فروخت ہوتا ہے، وغیرہ۔
ٹائم، انگریزی زبان میں چھپتا ہے اور ساری دُنیا میں پڑھا جاتا ہے۔ اِس میں سیاسی خبروں کے علاوہ سائنسی، ثقافتی اور اہم موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اِس کے کارٹون اور تصویر بھی دلچسپ ہوتے ہیں۔ یہ رسالہ صرف امریکا میں ہی ایک ہفتہ میں تقریباً 4,038,508 صارفین میں فروخت ہوتا ہے۔