چترال
From Wikipedia, the free encyclopedia
چترال ایک چھوٹا سا شہر ہے جو ضلع چترال کے اندر واقع ہے۔ چترال پاکستان کے انتہائی شمالی کونے پر واقع ہے۔ یہ ضلع ترچ میر کے دامن میں واقع ہے جو سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے جو اسے وسط ایشیا کے ممالک سے جدا کرتی ہے۔ رياست کے اس حصے کو بعد ميں ضلع کا درجہ ديا گيا۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈويژن سے منسلک کيا گيا۔ اپنے منفرد جغرافيائی محلِ وقوع کی وجہ سے اس ضلع کا رابطہ ملک کے ديگر علاقوں سے تقريباپانچ مہينے تک منقطع رہتا ہے۔ اپنی مخصوص پُر کشش ثقافت اور پُر اسرار ماضی کے حوالے سے ملفوف چترال کی جُداگانہ حيثّيت نے سياحت کے نقطۂ نظر سے بھی کافی اہميّيت اختيار کر لی۔ اپنی مخصوص جغرافيائی حيثيت کی وجہ سے چترال کی اہميّت ميں مزيد اضافہ ہوا۔ موجودہ دور ميں وسطی ايشيائی مسلم ممالک کی آزادی نے اس کی اہميت کو کافی اُجاگر کيا۔ رقبے کے لحاظ سے يہ صوبہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔
شہر | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
ضلع | ضلع چترال |
تعمیر | 14اگست1947 |
حکومت | |
• قسم | میونسپل کارپوریشن |
رقبہ | |
• کل | 35.9 کلومیٹر2 (13.9 میل مربع) |
بلندی | 1,517 میل (4,977 فٹ) |
آبادی (2003) | |
• کل | 49,780 |
• کثافت | 1,400/کلومیٹر2 (3,600/میل مربع) |
زبانیں | |
• سرکاری زبان | اردو |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC5) |
ٹیلی فون کوڈ | +943-7 |
ویب سائٹ | http://www.chitral.gov.pk |