ڈبلیوجی گریس
From Wikipedia, the free encyclopedia
ولیم گِلبرٹ "ڈبلیو۔ جی۔" گریس (پیدائش:18 جولائی 1848ء)|(وفات: 23 اکتوبر 1915ء) انگریز شوقیہ کرکٹ کھلاڑی تھے جنھوں نے اس کھیل کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور جنہیں باوثوق طور پر اس کے سب سے بڑے کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے 1865ء سے 1908ء تک ریکارڈ 44 سیشن کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی، جس کے دوران انھوں نے انگلینڈ، گلوسٹرشائر، میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور بہت سی دیگر ٹیموں کی کپتانی کی۔ان کے خاندان میں کرکٹ کافی مشہور تھی۔ 1880ء کے ایک ٹیسٹ میچ میں وہ اپنے بڑے بھائی ای ایم گریس اور چھوٹے بھائی فریڈ گریس کے ساتھ کھیلے۔ یہ پہلا واقعہ تھا کہ تین سگے بھائی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ساتھ کھیلے ہوں۔ ان کا تکنیکی نیاپن اور زورآور اثر ایک مستقل وراثت چھوڑ گیا۔ ہر فن مولٰی کے طور پر وہ بلے بازی، بولنگ اور فیلڈنگ کے تمام شعبوں میں ضروری مہارت رکھتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے، لیکن یہ ان کی بلے بازی ہے جس کے لیے وہ سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ اس لیے بلا تردد انھیں جدید بلے بازی کا موجد سمجھا جاتا ہے۔ وہ 1879ء میں ڈاکٹر کے طور پر کوالیفائی ہوئے۔ ان کے طبی پیشے کی وجہ سے، وہ شوقیہ کرکٹ کھلاڑی تھے۔ پر یہ درجہ برائے نام تھا، کہا جاتا ہے کہ انھوں نے کرکٹ کی سرگرمیوں سے کسی بھی پیشہ ورانہ کرکٹ کھلاڑی کے مقابلے میں زیادہ پیسہ بنایا۔ اپنے 22 ٹیسٹ میچ کی زندگی میں گریس نے 32.29 کے اوسط سے 1098 رنز بنائے جس میں انھوں نے دو سنچریاں اور 26.22 کے اوسط سے کل 9 وکٹ لیے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں گریس نے 39.55 کے اوسط سے 54،896 رنز بنائے جس میں 126 سنچریاں شامل تھیں۔ ساتھ ہی انھوں نے 17.52 کے اوسط سے 2876 وکٹ بھی حاصل کیے۔[5]جس طرح شری رام لاگو تعلیمی طور پر ڈاکٹر تھے، مگر پھر بھی شہرت ادا کاری سے حاصل کی اسی طرح سے ڈبلیو جی گریس ڈاکٹر ہو کر بھی کرکٹ کھلاڑی کے طور پر اپنی پہچان بناکر گئے اور آج ان کی وفات کو 107سال کے لگ بھگ گزرنے کے باوجود ان کی مقبولیت اسی طرح برقرار ہے۔
ڈبلیوجی گریس | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جولائی 1848ء [1][2][3] دوونیند |
وفات | 23 اکتوبر 1915ء (67 سال)[1][2][3] موٹنگٹم، لندن |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی ، طبیب |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | طب [4]، کھیل کود [4]، کرکٹ [4] |
کھیل | کرکٹ |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |