From Wikipedia, the free encyclopedia
ہالی وُڈ کے مشہور اداکار۔گلین فورڈ کینیڈا میں پیدا ہوئے لیکن بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ امریکا منتقل ہو گئے۔ ان کا اصل نام گویلن سیمیئول نیوٹن فورڈ تھا لیکن انھوں نے کینیڈا میں اپنے مقام پیدائش گلنفورڈ کے نام سے اپنا فلمی نام بنالیا۔
گلین فورڈ | |
---|---|
(انگریزی میں: Glenn Ford) | |
Ford in 1955 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Gwyllyn Samuel Newton Ford) |
پیدائش | 1 مئی 1916 سین-کرسٹین-دوورگنے، کیوبک, Canada |
وفات | اگست 30، 2006 90 سال) بیورلی ہلز، کیلیفورنیا, U.S. | (عمر
وجہ وفات | سکتہ |
مدفن | ووڈلان قبرستان |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | کینیڈا ریاستہائے متحدہ امریکا |
قد | |
جماعت | ریپبلکن پارٹی |
زوجہ | Eleanor Powell (شادی. 1943; divorced 1959) Kathryn Hays (شادی. 1966; divorced 1969) Cynthia Hayward (شادی. 1977; divorced 1984) Jeanne Baus (شادی. 1993; divorced 1994) |
اولاد | Peter Ford |
عملی زندگی | |
پیشہ | Actor |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1][2] |
دور فعالیت | 1939–1991 |
عسکری خدمات | |
شاخ | امریکی بحریہ ، ریاستہائے متحدہ بحری کور |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم |
اعزازات | |
گولڈن گلوب اعزاز برائے بہترین اداکار، متحرک موسیقیانہ یا مزاحیہ فلم (برائے:Pocketful of Miracles ) (1961) اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم لیجن آف آنر | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
گلین فورڈ نے پچاس سے زیادہ ’ویسٹرن‘فلمیں بنائیں جن میں ’دی ڈیسپراڈوز‘ اور ’کاؤبوائے ‘ نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ’ٹی ہاؤس آف دی اوگسٹ مون‘ اور ’بلیک بورڈ جنگل جیسی مقبول فلموں میں اہم کردار ادا کیا۔گلین فورڈ نے دوسری عالمی جنگ کے علاوہ ویت نام میں بھی امریکی بحریہ کے ساتھ خدمات سر انجام دیے۔گلین فورڈ نے چار مرتبہ شادی کی۔ انھوں نے چوتھی شادی 76 برس کی عمر میں اپنی نرس سے کی جس کو دو ہفتے بعد طلاق دے دی۔ وہ کہا کرتے تھے کہ ماضی میں مبتلا ہونے کی بجائے آگے دیکھنا چاہیے ۔
گلین فورڈ کی سب سے معروف فلموں میں ’گِلڈا‘ اور ’دی بِگ ہیٹ‘ شامل ہیں اور انھوں نے اپنے تریپن سالہ فلمی کیریئر میں سو سے زیادہ فلمیں بنائیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.